مکتوبات احمد (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 271 of 694

مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 271

خمکتوب نمبر۱۶ حضرت اقدس کا ایک خط ایک انگریز کے نام میرے پیارے دوست! آپ کی محبت اور اخلاص سے بھری ہوئی چٹھی پہنچی جس کے مضمون پر مطلع ہونے سے اور آپ کی خیر و عافیت کے پانے سے مجھے بہت خوشی حاصل ہوئی۔افسوس کہ میں بباعث نہ ملنے کسی انگریزی خواں کے کسی قدر دیر کے بعد اس چٹھی کو لکھتا ہوں۔میں تاتحریر خط ہذا۔ہر طرح سے معہ اہل وعیال خیریت سے ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ جانبین کو دنیوی مکروہات اور آزمائشوں سے بچا کر اپنے خاص اور جاودانی رحمتوں سے متمتع فرماوے۔میرے دل میں دن بدن بوجہ آپ کی استقامت اور استقلال طبیعت اور غیر متبدل خلوص کے آپ کی محبت بڑھتی جاتی ہے اورمیں ایسا خیال کرتا ہوں کہ آ پ جیسا ایک یک رنگ دوست پانے سے میں نے ایک خزانہ پالیا ہے یا ایک شہباز میرے قبضہ میں آیا ہے جس سے بڑے بڑے نیک نتیجوں کی امید رکھتا ہوں اور آپ کیلئے دعا کرتا ہوں کہ خداوند کریم روز بروز اپنی محبت اور معرفت اور وفا اور ثبات اور استقلال اور استقامت میں آپ کو ترقی بخشے اور میرے دل سے آپ کے دل کو ایک کر دیوے۔اسلام سے آپ کا محبت رکھنا صاف دلالت کرتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے آپ کے دل کو نہایت مستقیم اورسلیم پیدا کیا ہے اور ایک اجنبی قوم کیلئے آپ کو چراغ ہدایت بناناچاہاہے کیونکہ وہ دین جو آئینہ عالم پر نظر ڈال کر اس کی پوری صورت ہم دیکھ سکتے ہیں وہ اسلام ہی ہے۔اسلام کوئی نئی بات نہیں سکھاتا اور نہ کوئی نیا معبو دپیش کرتا ہے اور نہ کوئی غیر طبعی اور اجنبی طریق نجات کا اس نے ایجاد کیا ہے اور نہ خدا تعالیٰ کے صفات کاملہ میں سے جن پر صحیفہ فطرت شہادت دے رہاہے کچھ کم کرتا ہے اور نہ نالائق صفتیں اس کی طرف منسو ب کرتا ہے بلکہ تعلیم قرآنی ان نقوش اور اشارات کی تفصیل کنندہ او رشارع اور یاددلانے او ر غلطی سے محفوظ رکھنے والی ہے جو خدا تعالیٰ کے افعال میں متنقش ہیں۔قرآن شریف کی خوبیوں میں سے ایک بڑی خوبی یہی ہے کہ اس میں