مکتوبات احمد (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 270 of 694

مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 270

تمام نبیوں نے کئے ہیں۔ان کانٹوں میں سے زخمی لوگوں کو باہر نکال اور حقیقی نجات کے سرچشمہ سے ان کو سیراب کر کیونکہ سب نجات تیری معرفت اور تیری محبت میں ہے، کسی انسان کے خون میں نجات نہیں۔اے رحیم کریم خدا! ان کی مخلوق پرستی پر بہت زمانہ گزر گیا ہے۔اب اُن پر تو رحم کر اور ان کی آنکھیں کھول دے۔اے قادر اور رحیم خدا! سب کچھ تیرے ہاتھ میں ہے۔اب تو ان بندوں کو اس اسیری سے رہائی بخش اور صلیب اور خون مسیح کے خیالات سے ان کو بچا لے۔اے قادر کریم خدا! ان کے لئے میری دُعا سُن اور آسمان سے ان کے دلوں پر ایک نور نازل کر۔تا وہ تجھے دیکھ لیں۔کون خیال کر سکتا ہے کہ وہ تجھے دیکھیں گے۔کس کے ضمیر میں ہے کہ وہ مخلوق پرستی کو چھوڑ دیں گے اور تیری آواز سنیں گے۔پر اے خدا! تو سب کچھ کر سکتا ہے۔تو نوحؑ کے دنوں کی طرح ان کو ہلاک مت کر کہ آخر وہ تیرے بندے ہیں بلکہ اُن پر رحم کر اور ان کے دلوں کو سچائی کے قبول کرنے کے لئے کھول دے۔ہر ایک قفل کی تیرے ہاتھ میںکنجی ہے۔جب کہ تو نے مجھے اس کام کے لئے بھیجا ہے۔سو میں تیرے منہ کی پناہ مانگتا ہوں کہ میںنامرادی سے مروں اور میں یقین رکھتا ہوں کہ جو کچھ اپنی وحی سے مجھے تو نے وعدے دیئے ہیں ان وعدوں کو تو ضرور پورا کرے گا کیونکہ تُو ہمارا خدا صادق خداہے۔اے میرے رحیم خدا! اس دنیا میں میرا بہشت کیا ہے! بس یہی کہ تیرے بندے مخلوق پرستی سے نجات پا جائیں۔سو میرا بہشت مجھے عطا کر اور ان لوگوں کے مردوں اور ان لوگوں کی عورتوں اور ان کے بچوں پر یہ حقیقت ظاہر کر دے کہ وہ خدا جس کی طرف توریت اور دوسری پاک کتابوں نے بلایا ہے، اس سے وہ بے خبر ہیں۔اے قادر کریم! میری سُن لے کہ تمام طاقتیں تجھ کو ہیں۔اٰمین ثم اٰمین۔۱؎ تـــــــــمّـــت نوٹ: حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی طرف سے ڈوئی کے انجام اور اس کی ہلاکت کی صریح خبر کو امریکہ کے بہت سے اخبارات اور رسائل نے جلی عنوانوں کے ساتھ شائع کیا اور پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئی کے عین مطابق ڈوئی انتہائی ذلّت کے ساتھ نہایت کسمپرسی کی حالت میں مارچ ۱۹۰۷ء کو اس جہان فانی سے گزر گیا اور اس کا آبادکردہ شہر صیہون ویران ہو گیا۔(سیدعبدالحی) ٭ ریویو آف ریلیجنز اُردو اپریل ۱۹۰۷ء صفحہ۱۴۲ تا ۱۴۵