مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 91 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 91

91 اکیسویں صدی کا آغاز کب ہوگا ؟ یکم جنوری ۲۰۰۰ء کو یا یکم جنوری ۲۰۰۱ ء کو؟ یہاں ایک اخبار میں بحث چھڑی ہوئی ہے کہ موجودہ صدی یا ہزار سال کا اختتام ۳۱ دسمبر 1999ء کو ہوگا یا ۳۱ دسمبر ۲۰۰۰ء کو؟ یعنی آئندہ صدی یا ہزار سالہ دور کا آغاز کس روز سے شمار ہونا چاہئے یکم جنوری ۲۰۰۰ء کو یا یکم جنوری ۲۰۰۱ء سے؟ یہ بھی کہا گیا کہ سن عیسوی کے آغاز میں چار سال کی غلطی ہے یعنی جس روز سے اس سن کا آغاز کیا گیا اس وقت عیسی چار سال کے ہو چکے تھے۔لہذا اگر عیسی جسمانی طور پر آسمان پر زندہ بیٹھے ہیں تو یکم جنوری 1996ء کو ان کی دوہزارویں برتھ ڈے ہونی چاہئے۔ان کو تو اپنی عمر کا صحیح علم ہوگا۔وہ سن عیسوی کو جاری کرنے والوں کی غلطی کے پابند نہیں ہیں۔لیکن اگر اس چار سالہ غلطی کو نظر انداز کر دیا جائے تو پھر عیسی کی پیدائش پر دو ہزار سال کب پورے ہوتے ہیں۔یکم جنوری ۲۰۰۰ء کو یا یکم جنوری ۲۰۰۱ء کو۔آسٹریلیا کے نیشنل سٹینڈرڈ کمیشن نے اس سوال کا یہ جواب دیا ہے کہ اکیسویں صدی یا تیسرے ہزار سالہ دور کا آغاز یکم جنوری ۲۰۰۱ء کو ہوگا۔سن عیسوی کا آغاز چھٹی صدی عیسوی میں ایک رومی شخص نے کیا تھا جس کا نام Abbot Dionysius Exiguus تھا۔اس نے قرار دیا تھا کہ جس سال عیسی پیدا ہوئے تھے وہ پہلا