مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 46 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 46

46 ستارے بوڑھے سہی پر اتنے بھی نہیں آسمان پر لٹکائی ہوئی دور بین ہبل ٹیلی سکوپ (Hubble Telescope) نے جو اطلاعات فراہم کی ہیں ان کے مطابق ہماری کائنات بشمول وقت ، خلا، روشنی اور مادہ (Time) (Space, Light, Matter کی عمر کوئی اٹھارہ ارب سال(Billion Years ,18) بنتی ہے لیکن گارڈین کی خبر کے مطابق کیلیفورنیا کی انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ماہر فلکیات ڈاکٹر رائیڈ (Dr۔Neill Ried) کو اس سے اختلاف ہے۔انہوں نے اپنے طور پر ایک سیٹلائٹ (Hipparcos) کے ذریعہ اطلاعات حاصل کی ہیں ان کے مطابق ہماری کائنات کی عمر کوئی تیرہ ارب سال بنتی ہے۔وہ کہتے ہیں دوسرے سائنس دانوں کے اندازے دس پندرہ فیصد زیادہ ہیں۔اور ان کو حساب میں غلطی لگی ہے۔چلو اچھا ہوا ہماری کائنات آخر اتنی بوڑھی بھی نہیں جیتنی خیال کی جاتی ہے۔ویسے یہ بات کچھ ایسی ہی ہے کہ کہتے ہیں ایک شخص جس کی بلا خوری بہت مشہور تھی ایک دفعہ اس کے کسی میزبان نے اس کے آگے اکٹھی ہیں روٹیاں کھانے کے لئے رکھ دیں۔اس شخص نے اوپر سے ایک روٹی اٹھا کر واپس کرتے ہوئے کہا یہ لے جائیں میں پیٹ ہی سہی پر اتنا بھی نہیں ہوں۔( الفضل انٹر نیشنل 12۔9۔97)