مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 45 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 45

45 لئے بیش قیمت خزانہ موجود ہے۔ہمارے پاس دنیا کے قدیم ترین آثار تجر ہ (Fossils) ہیں۔سیارچوں (Asteroids) کے گرنے سے جو گڑھے (Craters) پڑے تھے وہ اپنی اصلی حالت میں محفوظ ہیں نیز تحقیق کے لئے دنیا کا قدیم ترین Hydrothrmal نظام بھی ہے۔اگر ان پر تحقیق کی جاتی تو مریخ کے مقابلہ میں بہت زیادہ معلومات حاصل ہوسکتی تھیں۔دوسرے لفظوں میں پروفیسر صاحب شاید یہ کہنا چاہتے ہیں کہ ناسا والے جائیں مریخ پر ہمارے لئے آسٹریلیا ہی مریخ ہے۔( الفضل انٹر نیشنل 12۔9۔97)