مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 47 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 47

47 ایک تبدیل شدہ وائرس کے ذریعہ چوہوں کی نسل کا خاتمہ اسی طریق سے انسانوں کی نسل بھی ختم کی جاسکتی ہے۔آسٹریلیا کے سائنس دانوں نے جینیاتی سائنس(Genetic Science) کے ذریعہ ایک وائرس کے جینز (Genes) میں ایسی تبدیلی پیدا کر لی ہے جسے اگر چوہوں میں پھیلا دیا جائے تو چوہے بچے پیدا کرنے کی صلاحیت سے محروم ہو جائیں گے اور اس طرح ان کی نسل ختم ہو جائے گی یہی طریق باقی نقصان رساں کیڑوں مکوڑوں (Pets) کو ختم کرنے کے لئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔لیکن اس تحقیق کا ایک پہلو بہت فکر انگیز بھی ہے چنانچہ CSIRO کی اس ریسرچ ٹیم کے ایک رکن DR۔Lyn Hinds نے اس بات سے اتفاق کیا ہے کہ اگر چہ اس تحقیق کا فوری مقصد تو نقصان رساں جانوروں جیسے خرگوشوں ، لومڑوں، چوہوں اور دیگر کیڑوں مکوڑوں کو ختم کرنا ہے لیکن اس کے ذریعہ انسانوں کو بھی اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت سے محروم کرنے کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔سائنس دانوں نے جو کچھ کیا ہے اس کا خلاصہ یہ ہے کہ انہوں نے چوہوں کے ایک وائرس