مکتوب آسٹریلیا — Page v
بسم الله الرحمن الرحيم i نحمده ونصلى على رسوله الكريم عرض حال خاکسار نے مختلف اوقات میں جماعتی رسائل واخبارات کے لئے جو کچھ لکھا ہے اس کا ایک انتخاب پیش خدمت ہے۔کتاب کو مضامین کے لحاظ سے تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔پہلا حصہ مکتوب آسٹریلیا کا ہے دوسرا " متفرق علمی مضامین کا اور تیسرا دنیائے مذاہب کا۔“ قرآن کریم سب علوم کا مخزن ہے اور ہر سچا علم قرآن کا خادم ہے۔اس اصول کو پیش نظر رکھ کر اگر دنیاوی علوم کا مطالعہ کیا جائے تو ان گنت انو کھے۔نئے نئے اور دلچسپ مضامین دل و دماغ کو سوجھتے ہیں جس کا انحصار قاری کے اپنے علم اور استعداد کی نسبت سے ہوتا ہے۔حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ کی کتاب Revelation Rationality Knowledge And Truth ( وحی۔عقل علم اور سچائی ) اسی بات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔اس کی ہلکی سی جھلک آپ خاکسار کے مضامین میں مشاہدہ فرما ئیں گے۔جب دلچسپیاں سانبھی ہوں تو آقا کے حسن کی ایک جھلک اس کے غلاموں میں بھی آجاتی ہے۔حضور کے سوال و جواب کی مجالس سے خاکسار نے بہت کچھ سیکھا اور ان کو اپنے بہت سے مضامین کا مرکزی نقطہ بنایا اس لئے حق یہی ہے کہ جمال ہم نشیں درمن اثر کرد وگرنہ من ہماں خاکم کہ ہستم