مکتوب آسٹریلیا — Page 193
193 ان کا ذہن منتقل نہ ہوا مریض کو صحیح علاج میسر نہ آسکا اور وہ چل بسا۔ملک الموت نے ایک مچھر کے ذریعہ کدھر سے کہاں وار کیا۔اگر چہ بات اسی طرح کی ہے کہ مگس کو باغ میں جانے نہ دیجو کہ ناحق خون پروانے کا ہوگا یعنی شہد کی مکھی کو باغ میں نہ جانے دینا ورنہ شہد بنے گا موم بنے گی اور ناحق کسی پروانے کا خون ہو جائے گا۔بہر حال اس واقعہ کے بعد ڈاکٹروں نے ہدایت جاری کی ہے کہ خواہ کسی شخص نے ایسے علاقہ کا سفر نہ بھی کیا ہو جہاں ملیریا موجود ہو تو پھر بھی اگر مریض ائیر پورٹ کے قریب رہتا ہو یا اس کا وہاں آنا جانا رہتا ہوا گر بخار کی وجہ سمجھ نہ آئے تو ملیریا کا امکان بھی پیش نظر رکھ لیا کریں۔( الفضل انٹر نیشنل 4۔4۔03)