مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 194 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 194

194 کمپیوٹر کا نشہ موت کا باعث بھی بن سکتا ہے کمپیوٹر کے جو نشہ بازمسلسل گھنٹوں اس کے آگے بیٹھے رہتے ہیں ان کو ڈاکٹروں نے ہوشیار کیا ہے کہ وہ D۔V۔T یعنی (Deep Vein Thermobosis ) کی مہلک مرض کا شکار ہو سکتے ہیں۔یہ وہی بیماری ہے جو ہوائی جہاز کی لمبی فلائٹ پر بغیر ہلے جلے ٹانگیں لٹکا کر بیٹھنے سے بھی ہو سکتی ہے۔جس کو اکانومی کلاس سنڈرم (Economy Class Syndrome) اس لئے کہتے ہیں کہ اس کلاس میں ٹانگیں ہلانے جلانے کے لئے جگہ بہت کم ہوتی ہے۔اس بیماری میں ٹانگوں کی شریان میں خون کا تھکا (Blood Clot) جم جاتا ہے جو جب خون کے ساتھ پھیپھڑوں میں پہنچتا ہے تو پہلے سانس لینا دشوار ہوجاتا ہے پھر پھیپھڑوں کے اوپر جو شفاف جعلی (Pleurisy) ہوتی ہے وہ سوج جاتی ہے ، پھر بے ہوشی واقع ہوتی ہے جو موت پر منتج ہوتی ہے۔اس مہلک بیماری کا سب سے زیادہ خطرہ حاملہ عورتوں ، موٹے افراد، بوڑھوں اور سگریٹ نوشوں کو ہوتا ہے۔کمپیوٹر کے رسیا لوگوں میں سب سے پہلے جو کیس علم میں آیا وہ نیوزی لینڈ کے ایک ۳۲ سالہ نوجوان کا تھا جو اکثر بارہ بارہ گھنٹے بلکہ کبھی تو ۱۸ گھنٹے روزانہ کمپیوٹر کے آگے جم کر بیٹھا رہتا تھا۔پہلے اس کی پنڈلی سوجی جس میں دس روز مسلسل درد ہوتی رہی۔پھر سانس لینے میں مشکل پیش آنے لگی۔وہ بے ہوش ہو گیا اور آخر وفات پا گیا۔