مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 192 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 192

192 ائیر پورٹ کے قریب رہنے سے ملیریا بھی ہو سکتا ہے سنتے تھے کہ ائیر پورٹ کے قریب رہنے سے صحت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔اب ڈاکٹروں کو اس کی ایک اور وجہ معلوم ہوئی ہے جس کا ذکر میڈیکل جرنل آف آسٹریلیا میں کیا گیا ہے۔واقعہ یوں ہوا کہ سوئٹزرلینڈ کا ایک ۵۴ سالہ شخص جو جنیوا ایئر پورٹ کے قریب رہتا تھا ملیریا کا شکار ہوکر جاں بحق ہو گیا جب کہ اس سارے علاقہ میں ملیر یا پھیلانے والے مچھر کا نام ونشان نہیں ملتا۔بادی النظر تو یہ عجیب بات معلوم ہوتی ہے کہ ایئر پورٹ کا قرب کسی کو ملیریا میں مبتلا کر دے یہ تو اسی طرح کی بات لگتی ہے جو امام دین گجراتی نے کہی تھی کہ نہ چھیڑو نہ چھیڑو میری پنڈلیوں کو کہ ان میں ہے درد جگر مام دینا مگر جب پوری خبر پڑھی تو وجہ سمجھ میں آگئی۔کسی دور دراز ملک میں ایک مچھر نے کسی ملیریا میں مبتلا شخص کو کاٹ لیا اور اس طرح مچھر میں ملیر یا پیدا کرنے والے جراثیم سرایت کر گئے۔اس علاقہ سے کسی مسافر کے لباس یا سامان میں چھپ کر وہ مچھر جس کے ہاتھوں کسی دور دراز بسنے والے شخص کی موت لکھی تھی جنیوا پہنچ گیا۔اور ابھی ائیر پورٹ کے قریب ہی کہیں شکار تلاش کرتا پھر رہا تھا کہ ایک شخص مل گیا جس کے جسم میں اس نے ملیریا کے جراثیم منتقل کر دیئے اور اس کو ملیر یا بخار نے آلیا لیکن چونکہ اس علاقہ میں ملیریا ہوتا ہی نہیں ڈاکٹر اس کے بخار کی نوعیت کو نہ سمجھ سکے۔چونکہ ملیریا کی طرف