مکتوب آسٹریلیا — Page 167
167 آسٹریلیا کے کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کے لئے بھو کے جراثیم کی خدمات حاصل کی جائیں گے گھروں کا کوڑا کرکٹ دو قسم کا ہوتا ہے ایک نامیاتی (Organic) یعنی جوایسی اشیاء کا بچا کھچا حصہ یا فضلہ ہوتا ہے جو زمین اگاتی ہے اور دوسرا غیر نامیاتی (Inorganic) جیسے پلاسٹک کاغذ گفتہ، کپڑا وغیرہ پہلی قسم جو نامیاتی ہے اس کے کوڑا کرکٹ کی مقدر آسٹریلیا کے بڑے آٹھ شہروں میں ۲۲ ملین ٹن تک سالانہ ہوتی ہے۔اتنی بڑی مقدار کو ٹھکانے لگانا ایک خاصہ مشکل مسئلہ ہے حکومت نے ۲۰۰۰ ء تک اس مقدار کو ۴۰% کم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔حکومت نے بتیس لاکھ ڈالر کے خرچ سے ایک تحقیق کروائی ہے جو دنیا بھر میں سلسلہ کی سب سے زیادہ ترقی یافتہ تحقیق ہے۔چنانچہ ایک ایسا بکٹیر یا تیار کیا گیا ہے جو تمیں سال کی بجائے صرف پانچ سال کے عرصہ میں کوڑا کرکٹ کو کھا کر اور اس پر عمل کر کے اسے نہایت قیمتی کھاد میں تبدیل کر دے گا جو ملک کے اندر اور باہر فروخت کی جاسکے گی اور پھلوں اور اجناس کی پیداوار بڑھانے کا موجب ہوگی۔اس طرح ان جراثیم ( بکٹیریا ) کی مدد سے ہر سال جہاں کروڑوں ٹن کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگ جایا کرے گا وہاں نہایت قیمتی روڑی بھی مہیا ہو جائے گی۔گویا آم کے آم اور گٹھلیوں کے دام والی بات ہے۔(الفضل انٹر نیشنل 16۔2۔96)