مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 166 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 166

166 فطرت انسانی کی آواز آسٹریلیا میں کئی چرچوں کے تعاون سے ایک سروے حال ہی میں کیا گیا ہے جس کا مقصد یہ پتہ لگانا تھا کہ چرچوں کی حاضری جو دن بدن گررہی ہے تو کیا اس کی یہ وجہ ہے کہ لوگوں کو خدا کی ذات پر سے ہی ایمان اٹھ گیا ہے یا ان کو چرچ میں جانے کی کوئی افادیت نظر نہیں آتی۔سروے کے نتائج دلچسپ ہیں پہلی بات تو یہ کہ ۷۵ فیصد لوگوں نے کہا کہ خدایا کوئی طاقت بالا ضر ور موجود ہے اور ۱۰ فیصد نے کہا کہ کوئی بالا طاقت ہونی چاہئے اور یہ ۸۵ فیصد وہ لوگ تھے جن کی اکثریت چرچ نہیں جاتی۔صرف ۸ فیصد ایسے تھے جنہوں نے کہا کہ انہیں خدا پر یقین نہیں ہے اور باقی نے یہ کہا کہ انہیں خدا کے وجود میں شک ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس بے خدا معاشرہ کے صرف ۲۰ فیصد افراد نے کہا کہ خدا کے احکامات خداوندی پر عمل کرنا چاہئے۔ریسرچ کے نتیجہ کے طور پر اس کے مصنف کہتے ہیں کچھ لوگ ایسے ہیں جن کے عقیدہ اور عمل کا درمیانی رابطہ ٹوٹ چکا ہے کچھ لوگ جن کو مذہب سے زیادہ لگاؤ ہے وہ خدا اور بندے کے درمیان ایک فعال تعلق کے قائل ہیں لیکن بہت دوسرے ایسے ہیں جو ایسا خیال نہیں کرتے۔“ (الفضل انٹرنیشنل 2۔2۔96)