مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 168 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 168

168 عمر بھر تر و تازہ رہنے کے لئے مچھلی کھائیں انگلینڈ کے طبی مجلہ The Lancet میں یونیورسٹی آف سرے کی ایک تحقیق شائع ہوئی ہے کہ مچھلی کے تیل میں جو اومیگا ۳ (Omega3) قسم کے تیل ہوتے ہیں وہ رات کے وقت نظر کی خرابی اور آنکھوں کی بیماری Dyslexia) جس میں پڑھنا مشکل ہو جاتا ہے ) کے لئے بہت مفید ہے۔جو مائیں حمل کے دوران مچھلی زیادہ کھاتی ہیں ان کے بچے زیادہ ذہین ہوتے ہیں اور جو ہونے والی مائیں مچھلی نہیں کھاتیں ان کے بچوں کے دماغ اور آنکھ کے پردہ کی جھلی کمزور رہ سکتی ہے کیونکہ اس سے ڈی ایچ اے (Docosahexaenoic Acid) کیکمی ہوجاتی ہے۔جس کی وجہ سے دماغ اور آنکھوں کی صحیح نشو و نما نہیں ہوسکتی۔مچھلی پر کئی ادارے تحقیق کر رہے ہیں۔سڈنی کے رائل سرنیس الفریڈ ہسپتال والوں نے تحقیق کی ہے کہ جو بچے مچھلی نہیں کھاتے ان میں سے ۴، ۱۸ فیصد کو دمہ کی شکایت تھی اور جو ہفتہ میں ایک بار سے زیادہ مچھلی کھاتے تھے ان میں سے صرف ۴۹ فیصد بچے دمہ میں مبتلا تھے۔گو یا مچھلی دمہ، زکام ، کھانسی وغیرہ کے خلاف بھی جسم میں مدافعت پیدا کرتی ہے۔سڈنی ہی میں ایک اور ادارہ Garuan Institute نے بھی مچھلی پر تحقیق کی ہے وہ کہتے ہیں مچھلی میں اومیگا ۳ کے استعمال سے خون جمنے کا خطرہ کم ہو جاتا ہے اس سے کولیسٹرول لیول بھی کم ہوتا ہے نیز یہ جسم کی سوجن کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جس سے جوڑوں کی دردوں