مکتوب آسٹریلیا — Page 141
141 رنگ کی نسلیں جو یورپ، شمالی افریقہ، جنوب مغربی ایشیا اور برصغیر ہند میں آباد ہیں ) سپین ، پرتگال، جنوبی امریکہ، برصغیر ہندوپاک اور فلسطین میں بکھرے پڑے ہیں۔رہائی صاحب اس وقت کے لئے چشم براہ ہیں جب یہودی روایات کے مطابق حضرت مسیح آئیں گے اور اسرائیلی گھرانہ کے ۳۰ ملین ( ۳ کروڑ ) افراد کو اسرائیل میں جمع کریں گے۔اسرائیلی حکومت کے ایک متنازعہ قانون کے تحت یہودی مذہب پر قائم اسرائیلی بلکہ ان کے پوتے بھی اسرائیل میں پورے شہری حقوق کے ساتھ آباد ہو سکتے ہیں۔لیکن اسرائیل کی اپنی آبادی صرف پانچ ملین ہے اور وہ مزید یہودیوں کو وہاں بسانے میں لیت و لعل کرتی ہے۔چنانچہ گزشتہ سال ۵۷ آباد کار شمال مشرقی ہندوستان سے اسرائیل پہنچے جو دعوی کرتے ہیں کہ وہ ”بنی مناش“ (Beni Menasche) ہیں جو بائبل کے گم شدہ قبیلہ (Manasseh) کی نسل میں سے ہیں۔اسرائیلی کہتے ہیں اگر ہم نے یہ دروازہ کھول دیا تو تیسری دنیا کے سینکڑوں ملین افراد غربت سے بچنے کے لئے یہاں بھاگے آئیں گے اور انسانوں کی یلغار اسرائیل کو لے ڈوبے گی۔(الفضل انٹرنیشنل)