مکتوب آسٹریلیا — Page 140
140 بنی اسرائیل کے گم شدہ قبائل کی تلاش اسرائیل کے ایک رہائی (Rabbi Eliyahu Avichail) نے ایک تحریک شروع کی ہے جس کا نام Amishav ہے ( یعنی میرے لوگ واپس لوٹتے ہیں ) اور مقصد یہ ہے کہ دنیا بھر میں بکھرے ہوئے دس یہودی قبائل کا کھوج لگایا جائے۔اس سلسلہ میں وہ دنیا بھر کا دورہ کر رہے ہیں اور آج کل آسٹریلیا آئے ہوئے ہیں۔وہ اس سلسلہ میں باوجود ذاتی خطرہ کے پاکستان اور افغانستان بھی جاچکے ہیں۔ان کے نزدیک اسرائیلی قبائل کے کھوئے رہنا ان کے اپنے وجود کے کھو جانے سے زیادہ خطرات کا حامل ہے۔وہ کہتے ہیں:۔Lost tribes and the marranos (groups who renounced Judaism during the Spanish Inquisition) are believed to be scattered through North Africa, Kashmir, The Caucasus, Spain, Portugal,South America, The Indian Subcontinent and Palestine۔" (S۔M۔Herald, 4۔9۔95) یعنی گمشدہ قبائل کے متعلق یقین کیا جاتا ہے کہ وہ شمالی افریقہ، کشمیر، کاکیشیا ( یعنی صاف