مکتوب آسٹریلیا — Page 139
139 پر رکھ کر کئے۔جن کی زبانوں پر چکھنے والے شگوفے تھوڑے تھے ان کا مزا ان کے مقابلہ میں بہت کم تھا جن کی زبانوں پر Buds زیادہ تعداد میں تھے۔ڈاکٹر صاحبہ حیران رہ گئیں کہ زبانوں کے Buds کی تعداد اور ان کے چکھنے کی استعداد میں بہت زیادہ فرق تھا۔مثلاً ایک نوجوان کی زبان پر ایک مربع سنٹی میٹر پر صرف 1 چکھنے والے شگوفے تھے جبکہ ایک اور آدمی کی زبان پر اس کے بالمقابل اتنی جگہ پر ہی ۱۰۰ الیعنی اس سے سو گنا تھے۔ان تجربات سے یہ بھی پتہ چلا کہ مردوں کے مقابلہ میں عورتوں کے چکھنے کی صلاحیت بہتر ہوتی ہے۔( شاید صدیوں سے باورچی خانہ میں کھانا چکھتے چکھتے ان کی استعداد ترقی کر گئی ہے ) بہر حال ان کے تجربات تو یہی کہتے ہیں کہ زبان اپنی اپنی مزا اپنا اپنا۔( الفضل انٹر نیشنل)