مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 7 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 7

7 کم کھانے سے عمر لمبی ہوتی ہے اور انسان کئی بیماریوں سے بچتا ہے حال ہی میں ایک دلچسپ سائینسی رپورٹ شائع ہوئی ہے۔دودھ پلانے والے جانوروں پر کم خوری کے کیا اثرات ہوتے ہیں ان کا پہلی بار جائزہ لیا گیا ہے۔وہ کہتے ہیں کہ کم خوری اور غذا میں حراروں (Calories) کو کم کرنے سے ان کی عمریں ۳۰ فیصد تک بڑھ گئی ہیں۔یہ تجربات بالٹی مور امریکہ کے National Institute on Aging نے ۲۰۰ بندروں پر کئے ہیں جو Rhesus اور Squirrel اقسام سے تعلق رکھتے تھے۔ڈاکٹر جارج راتھ D۔R۔George) (Roth جوریسرچ ٹیم کے لیڈر تھے کہتے ہیں کہ اگر ہمیں یہ پتہ چل جائے کہ کم خوری بڑھاپے کے عمل کو کس طرح روکتی ہے تو اس پر عمل کر کے انسانوں کی عمروں میں ۲۰ تا ۳۰ سال کا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ڈاکٹر صاحب موصوف ایک اور زاویے سے بھی تحقیق کر رہے ہیں۔وہ اس فکر میں ہیں کہ انہیں یہ پتہ چل جائے کہ جسم کا وہ نظام کو جو کم خوری کے نتیجہ میں طوالت عمر پر خوشگوار اثر پیدا کرتا ہے وہ کیسے کام کرتا ہے۔اگر یہ راز کھل جائے تو کوئی دوا ایسی ایجاد کی جاسکتی ہے جو اس نظام کو اس طرح کا دھوکہ دے کہ گویا ہم جسم کو کم حرارے مہیا کر رہے ہیں اور پھر جو ہم چاہیں کھاتے پیتے رہیں۔گویا رند کے رندر ہے اور ہاتھ سے جنت نہ گئی۔