مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 103 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 103

103 جائے گا۔اور گویا قاتل کا خون اس کے خلاف گواہی دے گا۔جو چپ رہے گی زبان خنجر لہو پکارے گا آستیں کا یہ D۔N۔A کیا چیز ہے اس کا مختصر خلاصہ یہ ہے کہ جسم انسانی میں تقریباً دس ہزار ارب ( دس ٹریلین ) خلیات (Cells) ہوتے ہیں۔جینی مواد (Genetic Material) ڈی این اے میں ہوتا ہے جو ہر سیل کے مرکز میں ہوتا ہے۔D۔N۔A مخفف ہے Deoxyribonucleic Acid کا۔ہر ڈی این اے کے اندر ۲۳ کروموسوم (Chromosomes) کے جوڑے ہوتے ہیں۔یعنی کل ۴۶ کروموسوم ہوتے ہیں۔یہ سیڑھی کے دو بازوؤں کی طرح ہوتے ہیں جو ایک دوسرے کے اوپر لیٹے ہوئے ہوتے ہیں۔ان باہر کے بازوؤں کو باہم پیوست رکھنے کے لئے سیڑھی کی طرح کے ڈنڈے (Rungs) ہوتے ہیں۔ان کو Bases کہتے ہیں اور یہ چار مختلف اشیاء سے بنے ہوئے ہیں۔(Adenine, Thymine, Cystosine, Guanine,A,T,C,G) لیکن ایک ڈنڈے یعنی Base میں ان میں سے دو استعمال ہوتے ہیں جیسے اے ٹی یاسی جی یا اے جی وغیرہ۔یہ Base Pairs شوگر اور فاسفیٹ Suger and Phosphate سے مرکب ہوتے ہیں اور انسانی جسم میں ان کی تعداد تین ارب ہوتی ہے۔ان کو آپ حیاتیاتی حروف ابجد کہہ سکتے ہیں۔(Biological Alphabets) جب یہ تین حروف اکٹھے ہوں تو ایک حیاتیاتی لفظ وجود میں آتا ہے۔Biological Word۔ان کو Amino Acid بھی کہا جاتا ہے۔ان الفاظ یعنی امینو ایسڈ سے مل کر حیاتیاتی فقر : Biological Sentence وجود میں آتا ہے۔اس کو جین (Gene) کہتے ہیں انسان میں پچاس ہزار سے ایک لاکھ تک (Gene) ہوتے ہیں۔یہ جینز ہم میں سے ہرایک کو وہ بناتی ہے جو ہم ہیں یعنی ہمارا قد ، رنگ نسل، ذہانت،خوبیاں ، خامیاں ، بیماریاں اور کردار وغیرہ۔اگر انسان کو ایک کمپیوٹر سے تشبیہ دی جائے تو یہ جینز اس پروگرام کی طرح ہیں جس کے مطابق کمپیوٹر کام کرتا ہے۔اس موضوع پر اتنی تحقیق ہورہی ہے کہ ایک لامحدود خزانے کی طرح ہے۔یہ اسرار کا اتنا بڑا دفتر ہے کہ ساری دنیا کے سائنس دان بھی مل کر اس کو پڑھنے سے قاصر ہیں۔ہر اٹھارہ ماہ کے بعد اس موضوع پر علم کا خزانہ دگنا ہو جاتا ہے۔ان رازوں کو منکشف کرنے اور ان سے فائدہ اٹھانے کے لئے