مجالس عرفان — Page 80
کام لیتے ہیں کہ ہم تو عقیدہ ختم نبوت کے خلاف امتی نبی مان رہے ہیں اور یہ لوگ نہیں مان رہے۔میں آپ کے سامنے ایک ایسا طریق رکھ دیتا ہوں کہ جس بہن کو عربی کی الف ب بھی نہ آتی ہو وہ بھی سمجھ سکتی ہیں اس مضمون کو اور وہ بھی اپنے علماء سے سوال کر کے تسلی کر سکتی ہیں۔مثلاً اگر بفرض محال آپ کے نزدیک حضرت مرزا صاحب جھوٹے ہیں، امام مہدی نہیں ہیں از خود یہ فتنہ کھڑا کر لیا اور فساد بر پا گیا۔تو اس کے نتیجے میں جو آنے والا امام ہے وہ تو نہیں رکے گا نا۔اس نے تو پھر آنا ہی آنا ہے۔یہ ہے بنیادی چیز - اگر مرزا صاحب جھوٹے ہیں تو ایک بچے نے تو پھر ضرور آتا ہے۔کیونکہ وہ پیشگوئیاں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہیں۔ان کو کوئی جھوٹا نہیں کہہ سکتا۔چودھویں صدی میں نہیں آیا تو ہو سکتا ہے کہ پندرھویں سو سال میں آجائے مینگور آنا تو ہے اس نے۔آپ اب تھوڑی دیر کے لئے سوچیے کہ امام مہدی جب بھی آئے گا وہ کیسے امام بنے گا۔یہ ہے اصل بنیادی سوال جس سے ہمارا اور آپ کا جو فرضی اختلاف ہے وہ بالکل مٹ جاتا ہے اور سوفیصدی ثابت ہو جاتا ہے کہ ہمارے اور آپ کے درمیان عقیدے کا اختلاف ہی کوئی نہیں ہے۔یہ محض جھوٹ ہے۔امام مہدی جو آئے گا اس پر آپ کا ایمان ہے۔اس میں کوئی شک نہیں۔امام مہدی کیسے بنے گا ؟ اس پر آپ نے کبھی غور نہیں کیا۔امام مہدی اس طرح بن جائے گا کہ اُسے و ہم پیدا ہو گا کہ میں امام ہوں۔ایسے امام کو تو کوئی پوچھے گا بھی نہیں اس کو تو کوئی گھاس بھی نہیں ڈالے گا کہ تمہیں وہم ہے اپنے گھر میں بیٹھے وہم کرتے رہو۔ہمیں اس سے کیا بچہ ہی تم ہو یا نہیں ہو۔امام تو خدا بناتا ہے جس کو خدا امام نہ بنائے اور واضح طور پر یہ نہ کہے کہ ہمیں تجھے امام بناتا ہوں وہ بن کیسے سکتا ہے ؟