مجالس عرفان — Page 81
علماء سے پوچھ لیجئے۔ان سے پوچھیں کہ کیا امام مہدی جب تشریف لائیں گے۔تو آپ ان کا الیکشن کریں گے ؟ یا پیر فقیر مل کر اس کو ووٹ دیں گے تو تب امام بنے گا۔وہ کہیں گے نہیں نہیں بالکل نہیں یہ کلمہ کفر ہے۔آپ ان سے پوچھیے کہ وہ بنے گا کیسے اچانک بیٹھے بیٹھے کسی کا سر پھر جائے گا۔وہ کہے گائیں امام مہدی ہوں۔یہ ہو ہی نہیں سکتا۔امام خدا بناتا ہے اور جس کو خدا بناتا ہے اس کو واضح طور پر فرماتا ہے کہ میں تجھے امام بنا رہا ہوں۔یہی وجہ ہے کہ گزشتہ مجددین کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک جگہ بھی امام نہیں فرمایا۔کسی مجدد کو اہم نہیں کہا گیا۔حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئیوں میں صرف امام مہدی کے لئے لفظ امام آیا اور یہ حکم بھی آیا کہ جب وہ ظاہر ہو گا۔تو اگر برف کی سلوں پر سے گھٹنوں کے بل چل کر جانا پڑے۔تب بھی اس کے پاس پہنچے اور اس کو میرا سلام کہو۔ایک حدیث میں ہے جب امام مہدی ظاہر ہو تو یہ خوں کی چوٹیوں پر سے بھی جانا پڑے گھٹنوں کے بل گھٹتے ہوئے بھی جانا پڑے تو تب بھی جاؤ اور اس کی بیعت کرو تو امام مہدی کا تو یہ مقام ہے۔جب تک اسے خدا نہ بنائے اور اس پر وحی نازل نہ کرے کہ میں تجھے امام بناتا ہوں۔امام بننے کی اور کوئی ترکیب ہی نہیں ہے۔اگر ہے تو تلاش کر کے کبھی مجھے خط کے ذریعے بتائیں کہ فلاں عالم بزرگ نے یہ نئی ترکیب بتائی ہے کہ آنے والا امام مہدی اس طرح بنے گا۔ریچھلے کو تو بھول جائیے وہ تو آپ کہتی ہیں جھوٹا ہے۔سوائے وحی کے امام بن نہیں سکتا۔اور آنے والے پر جب وحی نازل ہو گی تو اس وقت آپ اُن علماء سے پوچھیں گے کہ بتائیے یہ سچا ہے یا جھوٹا ہے۔وہ کہیں گئے و ہی تو ہمیشہ کے لئے بند ہو چکی ہے اس لئے جھوٹا ہے۔تو بتائیے امام