مجالس عرفان

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 79 of 142

مجالس عرفان — Page 79

69 نبی ہیں، قیامت تک آپ کا سکہ جاری رہے گا۔کوئی ایسا انسان نہیں آسکتا جو آپ کی سنت میں کوئی تبدیلی پیدا کر سکے، آپ کے اقوال کو بدل سکے ، قرآن کریم کو بدل سکے۔یہ ہمارا متفق علیہ عقیدہ ہے اور اہل عقید ہے اس میں کوئی چیز ہمیں ڈرا کر اس سے باز نہیں رکھ سکتی۔اس لئے یہ جو کوشش ہے، بیکار ہے۔یعنی قتل کرنے کی تعلیم جو مرضی دے دے مگر یہ کہ ہمیں دل سے غیر مسلم بناڈالے یہ بہر حال نہیں ہوسکتا۔امام مہدی کا مقام امتی نبی ہونے کی وجہ سے ختم نبوں کے منافی نہیں اب میں بتاتا ہوں جو انہوں نے فرق بتایا ہمارے اور آپ کے درمیان جس کی بناء پر غیرمسلم قرار دیا گیا۔وہ فرق کس حد تک جائز ہے۔ہمارا یہ عقیدہ ہے کہ بانی سلسلہ احمدیہ حضرت مسیح موعود ر آپ پر سلامتی ہو) وہ امام مہدی ہیں جن کے متعلق حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خبر دی تھی کہ وہ تشریف لائیں گے اور ہمارے نزدیک امام مہدی کا مقام ہی امتی نبی کا مقام ہے۔یہ ہے اصل وجہ جس کی وجہ سے سارا اختلاف چلا ہے۔ہم کہتے ہیں کہ امام مہدی امتی نبی ہوئے بغیر امام مہدی کہلا نہی نہیں سکتا۔یہ ایک ہی چیز کے دو نام میں اور ان میں کوئی فرق نہیں ہے۔پس آنحضرت صلی اللہ علیہ ولہ خاتم انبیین ہونے کے باوجود اور سب سے زیادہ آیت خاتم النبیین کا مفہوم سمجھنے کے با وجود اگر امام مہدی کی پیشگوئی کرتے ہیں تو یہ امام مہدی ختم نبوت کو توڑ کر نہیں آسکتا۔ورنہ حضور اکرم پیشگوئی نہ کر سکتے اور امام مہدی کا جو تصویر ہمارا ہے بالکل وہی تصویر دوسرے سارے علماء کا ہے اور یہ غلط بیانی سے