مجالس عرفان

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 78 of 142

مجالس عرفان — Page 78

بند کر دی جائیں، ان کو قانوناً نمازیں پڑھنے سے روک دیا جائے، ان کو نبوت الصلاة بنانے سے روک دیا جائے، ان میں الصلاۃ پر قبضہ کر لیا جائے یا جلا دی جائیں یا منہدم کر دی جائیں۔اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو سچا کہنے کا حق ان سے چھین لیا جائے ، توحید پر ایمان کا حق ان سے چھین لیا جائے یعنی کلمہ پڑھنے سے روکا جائے ان کو کیونکہ اس طرح عوام ان اکس کو دھو کہ لگتا ہے۔کیونکہ یہ سوال اسی سے تعلق رکھتا ہے اس لئے میں تفصیل بیان کر رہا ہوں کہ اس سارے واقعہ کے بعد یہ خیالات دلوں میں ایک ہیجان پیدا کرتے ہیں کہ دیکھنے میں بظاہر ساری باتیں وہی اور پھر غیر مسلم۔تو علماء اب باقی باتیں بھی بلانے کی زیر دستی کوشش کر رہے ہیں، ہمارے عقیدے کے بر خلاف ہمارے عمل کے بر خلاف اور یہ وہ بات ہے جس پر ہم کسی قیمت پر بھی ان کے مطالبے کو قبول نہیں کر سکتے۔وہ کہتے ہیں اپنے منہ سے غیرمسلم کہو۔بات یہ ہے۔کہ ہم اگر اپنے منہ سے غیرمسلم کہیں تو کیا نتیجہ نکلے گا۔غیر مسلم تو کم شہادت کے انکار کے بغیر بن ہی نہیں سکتا۔جو کلمہ شہادت کو توڑے گا وہی غیر مسلم بنے گا یا باہر جائے گا۔تو ہمیں جب کہتے ہیں کہ زیر دستی تم اپنے منہ سے غیر مسلم کہو تو مطلب یہ ہے کہ توحید کا انکار کرو اور حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو نعوذ باللہ غلط قرار دو۔اور خدا پر افتراء باندھنے والا قراردو۔یہ تو نا ممکن ہے۔میں نے بار ہا جماعت کو کہا ہے کہ ساری جماعت بھی کٹ جائے۔جو پھانسیاں آپ نے لگاتی ہیں بے شک لگا دیں۔مگر یہ ناممکن ہے کہ جماعت احمد یہ کلمہ توحید اور کلمہ رسالت کا انکارہ کرے۔آپ جو چاہیں نہیں کہیں لیکن آپ دین تو نہیں بدل سکتے۔دین ہمارا یہی ہے کہ قرآن آخری کتاب ہے ، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم آخری صاحب شریعت