مجالس عرفان

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 48 of 142

مجالس عرفان — Page 48

نہیں پڑھتے تھے۔ایک حدیث نہیں بکثرت احادیث سے ثابت ہے۔وہاں مسئلہ یہ ہے کہ نمازہ جنانہہ فرض کفایہ ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ چند افراد بھی امت میں سے پڑھ لیں تو کافی ہو جاتا ہے اور ہر ایک کے لئے ہر ایک کا پڑھنا ضروری نہیں ہے۔اسی بناء پر جماعت احمدیہ کا فتویٰ یہ ہے جس پر حال ہی میں عمل ہوا کہ امام کے انکار کی بناء پر ہم یہ طریق استعمال کر رہے ہیں۔لیکن اگر کوئی ایسی صورت آجائے تو جماعت احمدیہ پر فرض ہوگا کہ اس کا جنازہ پڑھے۔چنانچہ سویڈن میں یہ واقعہ ہوا کہ ایک ہوائی جہانہ کریش ہوا اور وہاں ہماری بیت الصلوۃ اور میشن تھا اور دوسرے مسلمان نہیں تھے۔ہمیں علم تھا کہ احمدی نہیں ہیں مسلمانوں کی لاشیں نکلیں امام بیت الصلوۃ نے کہا کہ اگر ان کا جنازہ نہ پڑھا گیا تو امت محمدیہ کی طرف منسوب ہونے والے چند لوگ ایسے ہونگے جو بغیر جنازے کے دفن ہوں گے۔ہمارے اہام نے جو مجھ سے پہلے تھے انہوں نے فون کر وائے کہ فوری طور پر ان کا جنازہ پڑھو کیونکہ ہمارا مسلک اس قسم کا متشدد نہیں ہے جیسا کہ دوسرے مسلمانوں کا ہے۔کوئی مسلمان بغیر جنازے کے دفن نہیں ہوگا۔تو یہ ہمارا مسلک ہے اور اس کے پیچھے ہمارا ایک Logic ہے۔