مجالس عرفان — Page 46
نے شرارت کی تھی کہ ہم نے جادو کیا ہے۔میں جنازہ پڑھنے کا مستر کئی مرتبہ اٹھایا گیا این اتو نے فرمایا۔میں یہ بجھتی ہوں کہ جو لا إله إلا الله محمد رسول اللہ پڑھ لے وہ دل سے مسلمان ہے۔اگر میں کلمہ پڑھتی ہوں اور میں مرجاؤں تو آپ میری نمازہ جنازہ پڑھنے کو کیوں تیار نہیں ؟ حضور کا جواب بہت منطقی اور قطعی تھا فرمایا غیر احمدی کا جنازہ نہ پڑھنے کا مسئلہ آپ ہمارے علم کلام میں آج تک ایک جگہ بھی دوسرے مسلمانوں کے لئے غیر سلم کا محاورہ نہیں دیکھیں گے۔ہر جگہ غیر احمدی مسلمان کا محاورہ چلتا ہے۔نماز جنازہ پڑھنے یا نہ پڑھنے یا پیچھے نمازیں نہ پڑھنے کا مسئلہ ایک اسلام کے اندر رہتے ہوئے کفراً دون کفر کا مسئلہ ہے جس کو تمام دنیا کے علماء جانتے ہیں۔جتنے بھی فرقے مسلمانوں میں گزرے ہیں۔بلا استثناء ہر ایک نے یہ فتویٰ دیا کہ تمہاری نمازہ دوسرے کے پیچھے نہیں ہوگی اور اس کی نماز تمہارے پیچھے نہیں ہوگی۔اس کے ساتھ تمہارا رشتہ جائز نہیں اور تم ان کے ساتھ رشتے نہ کرو۔اور ایک بھی استثناء سارے عالم اسلام میں نہیں ہے اس کے باوجود ایک دوسرے کو غیر مسلم نہیں کہتے تھے۔تو ان دو چیزوں میں بڑا فرق ہے۔اور کیوں نہیں پڑھتے ہمارے پیچھے کیا حکمت ہے وہ میں بتاتا ہوں۔باقی علماء کا تو ایک مسلک فکر ہے جو ان کی تشریحات سے تعلق رکھتا ہے۔ہم باقی سب سے اس معاملے