محضرنامہ — Page 151
۱۵۱ پیش نظر ہے وہ یہی ہے کہ احمدی غیر احمدیوں کے پیچھے نماز کیوں نہیں پڑھتے ؟ و ینے ! کہ غیروں کے پیچھے نماز نہ پڑھنے کی بیسیوں اہم وجوہات میں سے ایک وجہ مقتدر اور مشاہیرا چوٹی کے مانے ہوئے غیر احمدی علماء کے وہ فتاوی ہیں جن میں مسلمانوں کو ایک دوسرے کے پیچھے نماز پڑھنے سے بڑی شدت کے ساتھ روکا گیا ہے۔(۱) آپ ہی انصاف کیجیئے کہ کیا ہم اُن دیوبندیوں کے پیچھے نماز پڑھیں جن کے متعلق احمدیوں کا نہیں بلکہ غیر احمدی اکابر علماء کا یہ فتوی ہے کہ :۔وہابیہ دیوبند یہ اپنی عبارتوں میں تمام اولیاء انبیاء حتی کہ حضرت سید الاولین و آخرین صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی اور خاص ذاتِ باری تعالیٰ شانہ کی اہانت و ہتک کرنے کی وجہ سے قطعامُرتد و کافر ہیں اور ان کا ارتداد گھر میں سخت سخت سخت اشتد درجہ تک پہنچ چکا ہے ایسا کہ جو ان مرتدوں اور کافروں کے ارتداد و گھر میں ذرا بھی شک کرے وہ بھی انہیں جیسا مرتد اور کافر ہے۔اور جو اس شک کرنے والے کے گھر میں شک کرے وہ بھی مُرتد و کا فر ہے۔مسلمانوں کو چاہیے کہ ان سے بالکل ہی محترز مجتنب رہیں ان کے پیچھے نماز پڑھنے کا تو ذکر ہی کیا اپنے پیچھے بھی ان کو نماز نہ پڑھنے دیں اور نہ اپنی مسجدوں میں گھسنے دیں۔نہ ان کا ذبیحہ کھائیں اور نہ ان کی شادی غمی میں شریک ہوں۔نہ اپنے ہاں ان کو آنے دیں۔یہ بیمار ہوں تو عیادت کو نہ جائیں۔مریں تو گاڑنے تو پنے میں شرکت نہ کریں مسلمانوں کے قبرستان میں جگہ نہ دیں۔فرض ان سے بالکل احتیاط و اجتناب رکھیں۔۔۔۔۔پس وہابیہ دیوبندیہ سخت سخت اشد مرند و کافر ہیں ایسے کہ جو ان کو کافر نہ کہے خود کا فر ہو جائے گا۔اس کی عورت اس کے عقد سے باہر ہو جائے گی اور جو اولاد ہوگی وہ حرامی ہو گی اور از روئے شریعت ترکہ نہ پائے گی " ( انا للہ وانا الیہ راجعون۔ناقل ) اس اشتہار میں بہت سے علماء کے نام لکھے ہیں مثلا سید جماعت علی شاه ، حامد رضا خان قادری نوری رضوی