حضرت سیّدہ محمودہ بیگم صاحبہ

by Other Authors

Page 7 of 22

حضرت سیّدہ محمودہ بیگم صاحبہ — Page 7

حضرت سیدہ محمودہ بیگم صاحبہ ذکر کیا تو آپ علیہ السلام فرمانے لگے کہ میری زندگی میں محمود دوسری شادی نہیں کرے گا“ اور یہ بات سُن کر آپ کو تسلی ہوئی اور حضور علیہ السلام کی منہ سے نکلی ہوئی بات پوری بھی ہوئی۔(چنانچہ باقی شادیاں آپ نے بعد میں کیں) آپ کے گھر پہلا بچہ نصیر احمد جو حضور علیہ السلام کی زندگی میں پیدا۔ہوا تھا اور یہ چند ماہ کا ہوکر فوت ہو گیا تھا۔اس کے کچھ عرصہ بعد کوئی اور بچہ نہ ہوا ایک دن کسی نے ایسا دل دُکھایا کہ آپ ساری رات اللہ تعالیٰ کے سامنے بہت روئیں اور پھر جلد ہی اللہ تعالی نے آپ کو وہ بیٹا عطا کیا جس کے بارے میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا الہام سافلة لك " تیرا ہوتا ہوگا پورا ہوا اور بچو! تمہیں پتہ ہے کہ وہ کون تھے؟ وہ بعد میں ہمارے تیسرے خلیفہ بنے (حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب) حضرت سیدہ محمودہ بیگم صاحبہ جو اپنے بیٹے ناصر کے نام کی وجہ سے دام ناصر، مشہور ہیں۔اس کے علاوہ جب آپ کے بچوں نے امی جان کہنا شروع کیا پھر سب لوگ بھی آپ کو امی جان کہتے۔اور جماعت کی عورتوں اور بچوں نے بھی اسی نام سے مخاطب کرنا شروع کر دیا۔بچو! آپ نے کبھی قادیان دیکھا ہے ؟ اور اگر آپ قادیان گئے ہیں تو دار مسیح تو ضرور دیکھا ہو گا۔اُس گھر میں جہاں آج کل