حضرت سیّدہ محمودہ بیگم صاحبہ — Page 6
حضرت سید ہ محمودہ بیگم صاحبہ 6 آپ اُن کو فوراً اپنے ٹرنک کی چابیاں پکڑا دیتے جن میں مزیدار سی کھانے کی ایسی چیزیں رکھی ہوتی تھیں ، جو اکثر قادیان کے باہر سے آتی تھیں۔مثلاً بسکٹ مٹھائیاں وغیرہ اور آپ چابیاں لے کر اپنی مرضی کی چیزیں مزے سے کھاتیں۔اس کے علاوہ کئی دفعہ اگر آپ کو کسی اور چیز کی ضرورت ہوتی تو بے تکلفی سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے مانگ لیتیں اور آپ خوشی سے فرمائش پوری کر دیتے۔بچو! اس سادہ ، بے تکلف اور محبت کرنے والے گھرانے میں آپ کے شو ہر محترم سید نا محمود بھی آپ کا بہت خیال رکھتے لیکن ایک رات جب کہ آپ اپنے کاموں کی وجہ سے کچھ دیر سے آئے تو دیکھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پاؤں دباتے رہاتے پلنگ کی پیٹی پر سر رکھے سو گئیں تھیں۔تو حضور علیہ السلام نے اپنے بیٹے سے فرمایا " میاں محمود ! جلدی آجایا کرو محمودہ کو اکیلے ڈر لگتا ہے چنانچہ اس کے بعد آپ رات کو جلد گھر آجایا کرتے تھے۔ایک اور مزے دار بات یہ ہے کہ ایک دفعہ یہ بات مشہور ہوئی کہ شائد میاں محمود دوسری شادی کرلیں گے۔تو آپ یہ سن کر اداس ہو گئیں۔شام کو جب آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو دبارہی تھیں تو حضور علیہ السلام نے پوچھا ” محمودہ تم کیوں اُداس ہو؟“ آپ نے اُس خبر کا