حضرت سیّدہ محمودہ بیگم صاحبہ — Page 8
حضرت سیدہ محمودہ بیگم صاحبہ 8 صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب رہتے ہیں۔وہ حضرت سید و محمود و بیگم صاحبہ کا گھر تھا۔اس گھر میں ایک کمرہ ایسا تھا جس سے سب گھر والے گزر کر حضرت خلیفتہ المسیح الثانی کے دفتر میں جایا کرتے تھے۔اور اس کمرے میں امی جان اپنے بچوں کے ساتھ سوتی تھیں۔جب رات کو آپ سب سو بھی جاتے اور اگر کسی گھر والے نے حضور علیہ السلام سے ملنے جانا ہوتا تو بغیر بُرا منائے ، بڑی خوشی کے ساتھ آپ بار بار اٹھ کر دروازہ کھولتیں اور بند کر تیں لیکن کبھی بُرا نہ منا نہیں۔آپ کی بہت پیاری پیاری خوبیوں میں سے ایک خوبی قربانی کرنے کا مادہ تھا۔وہ بہت ہی زیادہ تھا۔جب آپ کے پیارے شوہر سید نا حضرت صاحبزادہ مرزا محمود احمد صاحب خلیفہ بنے اور عورتوں کی تعلیم و تربیت کی غرض سے آپ نے اور شادیاں کیں۔تو امی جان نے بہت ہمت اور حوصلے اور قربانی کے ساتھ سب کچھ برداشت کیا۔اور اس سلسلے میں نہ اپنے میاں کو ستایا، نہ آنے والی نئی بیویوں کو بلکہ ایک گھر میں رہتے ہوئے ہمیشہ بڑی بہن بن کر گزارا کیا۔آپ کو گلے شکوے کرنے کی بالکل عادت نہ تھی اور نہ ہی کبھی کوئی بات ادھر کی سن کر اُدھر بیان کرنے والی طبیعت تھی۔کم گو اور سادہ مزاج تھیں۔شاید یہی وجہ تھی کہ آپ کئے بڑے پن نے سب کو سکون اور