حضرت سیّدہ محمودہ بیگم صاحبہ

by Other Authors

Page 15 of 22

حضرت سیّدہ محمودہ بیگم صاحبہ — Page 15

حضرت سید ہ محمودہ بیگم صاحبہ سمجھتے ، بہت قیمتی جوڑا پہنا ہے۔15 بچو! یہی قربانی تھی جس کی اس وقت خدا کی ایک غریب جماعت کو بھی بہت ضرورت تھی۔گھر میں رہنے کا طریقہ بھی بہت سادہ مگر صاف ستھرا تھا۔کھانے پینے کی چیزیں ہو یا کپڑ اسب کچھ بہت سلیقہ مندی سے خرچ کیا جاتا۔تا کہ زیادہ سے زیادہ پیسے بچا کر ضرورت مندوں کی مدد میں یا چندے میں دے دیں اور یہی وہ پہلے لوگوں کی قربانیاں تھیں۔اسلئے بچو! ان پاک اور نیک بزرگ عورتوں، مردوں کو اپنی دعاؤں میں ضرور یا درکھنا جن کی وجہ سے آج ہماری جماعت اتنی پھیل چکی ہے اور دن بدن بڑھتی اور چھیلتی جارہی ہے۔حضرت ام ناصر جن کو ہم امی جان کے نام سے یاد کر رہے ہیں اُن کی ایک بہت پیاری بات بھی سنو ! اُن کو سب سے زیادہ احمدیت سے محبت تھی اور خلافت کے مقام کا خوب علم تھا۔اور اس کے لئے اتنی غیرت رکھتی تھیں کہ سب رشتے اس کے سامنے کوئی حیثیت نہ رکھتے تھے۔ایک دفعہ آپ کے ایک چچا زاد بھائی جو جماعت کے خلاف تھے۔آپ سے ملنے آئے امی جان نے فوراً کہلا بھیجا کہ ” میں بالکل بھی نہ ملوں گی“ بعد میں جب انہوں نے حضور سے ملاقات کی تو حضور نے کہلا بھیجا کہ کھانا تیار کریں میں اُن کو لا رہا ہوں چنانچہ آپ کے حکم کو مانتے ہوئے جلدی سے