لباس

by Other Authors

Page 91 of 124

لباس — Page 91

93 میاں بیوی کے حقوق و فرائض عورت کے فرائض بتلائے گئے ہیں۔یعنی وہ خاوند کی عدم موجودگی میں اس کے حقوق کی حفاظت کرنے والی ہیں۔جس میں نسب کی حفاظت، عصمت و آبرو کی حفاظت ، اس کے رازوں کی حفاظت ، اس کے اموال کی حفاظت مراد ہے۔یہ تمام باتیں گویا بطور امانت بیوی کے پاس ہوتی ہیں۔قریش کی عورتوں کی اس لحاظ سے تعریف کرتے ہوئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دفعہ فرمایا : قریش کی عورتیں کیا ہی خوب ہیں۔بچوں پر نہایت مہربان ہیں اور شوہر کے گھر کی انتہائی حفاظت کرنے والی ہیں۔( بخاری ) حضرت خلیفة أصبح الرابعُ رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِینَ اِمَامًات کی تشریح کرتے ہوئے ایک موقعہ پر فرماتے ہیں : یہ وہ دعا ہے جس کے ذریعہ ہمارے گھروں کے حالات سدھر سکتے ہیں۔جو خطوط مجھے ملتے ہیں روزانہ بلا استثناء ان میں کچھ خطوط ایسے ضرور ہوتے ہیں جن میں گھریلو ناچاقیوں کے نتیجہ میں پیدا ہونے والے عذاب کا ذکر ہوتا ہے۔اور ایسے خطوط بعض دفعہ بچوں کی طرف سے ملتے ہیں بچے لکھتے ہیں ہمارے والدین آپس میں ایک دوسرے کے خلاف گندی زبان استعمال کرتے ہیں گھر جہنم بنا ہوا ہے۔ہم بہن بھائی یوں لگتا ہے بے سہارا ہیں اور ہم پر کوئی چھت نہیں ہے بہت ہی تنگ ہیں اس صورت حال میں مشکل یہ ہے کہ ہم کسی کی طرف داری کر نہیں سکتے اگر ہم کسی کو سچا سمجھیں بھی تو ہم کسی ایک کی طرف داری نہیں کر سکتے۔پھر بیویوں کے خط آتے ہیں ، خاوندوں کے آتے ہیں۔اخلاق کی کمی کے نتیجے میں یہ دنیا ہمارے لئے جہنم بن