لباس

by Other Authors

Page 90 of 124

لباس — Page 90

92 میاں بیوی کے حقوق و فرائض میں ایک جہنم بن جاتی ہے۔یوں لگتا ہے کہ گھر میں سکون کو آگ لگا دی گئی ہے۔بچوں کے سامنے بولتی ، گند ، بکواس کرتی۔ہر وقت یہ طعنے دیتی کہ مولویوں کے پلے میں کہاں سے پڑگئی۔نہ 66 عقل نہ سمجھ۔(خطبہ جمعہ 9 اگست 1991ء) اسی خطبہ میں اس خط کے ذکر کے بعد حضرت ابراہیم کی اپنے بیٹے حضرت اسماعیل کو زوجہ کی تبدیلی کی نصیحت کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا : اس کے بعد پھر ( حضرت اسماعیل نے ) دوسری شادی کی اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے وہ ایسی نیک اور پارسا خاتون تھیں کہ اس کے نتیجہ میں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم بھی بعد ازاں اسی کی صلب سے پیدا ہوئے تو دیکھیں کہ اچھی اور نیک بیوی کو کتنی اہمیت حاصل ہے۔“ ( خطبہ جمعہ مورخہ 9 اگست 1991ء بمقام مسجد فضل لندن) ماں کو خاوند کی تکالیف کا ذکر بچوں کے سامنے نہیں کرنا چاہئے : پھر حضور فرماتے ہیں : وو اگر کوئی ماں ارادتا اپنے بچوں کے دل میں باپ کے خلاف نفرت اور بغاوت کے جذبات پیدا کرتی ہے تو وہ قرآن کی تعلیم کے صریحاً خلاف کرتی ہے اس کو اپنی رنجشیں اور تکالیف صرف اپنی ذات تک محدود رکھنی چاہئیں۔اور بچوں میں باپ کے متعلق نفرت کے جذبات پیدا کرنے سے اجتناب کرنا چاہئے اور غیر جانب دار رہتے ہوئے بچوں کو وہی تعلیم دینی چاہئے جو قرآن کریم سکھاتا ہے۔( بحر عرفان، لجنہ اماءاللہ لاہور صفحہ 172) یہ وہ مضمون ہے جو قرآنی آیت حفظت لِلْغَيْبِ بِمَا حَفِظ اللہ میں بیان ہو کر