لباس — Page 92
94 میاں بیوی کے حقوق و فرائض سکتی ہے اگر اخلاق گھروں کو جہنم بنا سکتے ہیں تو یہی اخلاق قوموں کو بھی جہنم میں دھکیل دیتے ہیں۔یہی اخلاق بنی نوع انسان کے لئے جہنم پیدا کر دیتے ہیں۔پس اخلاق کی بہت بڑی اہمیت ہے اور اعلیٰ خلق کے نتیجہ میں صرف ہمارے گھر ہی جنت کے نشان نہیں بن سکتے بلکہ ہماری گلیاں، بازار اور وطن بھی جنت کے نشان بن سکتے ہیں۔لیکن اس کے لئے دعا کی ضرورت ہے۔میں نے پہلے بھی اس طرف توجہ دلائی ہے کہ اس دعا سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔کیونکہ یہ دعا پھر اولاد پر بھی ممتد ہو جاتی ہے اس کا فیض اولاد پر بھی جاری ہو جاتا ہے۔ذريتنا میں صرف موجودہ نسلیں ہی مراد نہیں بلکہ وہ نسلیں بھی مراد ہیں جو قیامت تک ہیں۔اس دعا کے نتیجہ میں یقین دلاتا ہوں کہ گھر کا نقشہ بدل سکتا ہے۔“ دعاؤں ، ذکر الہی اور اپنے گھروں کو جنت بنانے کی طرف توجہ دلاتے ہوئے حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ فرماتے ہیں : پس یہ دونوں خوبیاں ایسی ہیں جن سے ایک دوسرے کو تقویت ملتی ہے۔اس لئے آپ ذکر الہی پر بہت زور دیں۔نماز، ذکر الہی اور درود شریف سے اپنی زبان اور اپنے دل کو تر رکھیں تو پھر جب کبھی آپ عادتا بخش کلامی کرنے کی کوشش کریں گے تو آپ کا نفس آپ کو جھنجوڑے گا اور متوجہ کرے گا کہ بھئی تم کیسے انسان ہو کہ دودھ کے لئے بھی وہی برتن اور پیشاب کے لئے بھی وہی۔کھانے کے لئے بھی وہی اور گندگی کے لئے بھی وہی برتن استعمال کرتے ہو۔تمہیں شرم نہیں آتی۔ذکر الہی سے دل و جان معطر کرتے کرتے اس میں ایسا گند ڈالتے ہو۔کیا اس منہ کو جس میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور خدا تعالیٰ کا نام چل رہا ہو یہ گند زیب دیتا ہے۔“ خطبه جمعه فرموده 5 اگست 1983)