لباس

by Other Authors

Page 86 of 124

لباس — Page 86

88 میاں بیوی کے حقوق و فرائض ارشادات سید نا حضرت خلیفہ المسیح الثانی رضی اللہ تعالی عنہ : حضرت خلیفہ امسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں : عورت کو مرد سے رقابت ہوتی ہے اور وہ اس کے مخالف چلنے کی طبعا خواہش مند ہوتی ہے۔اس سے مراد یہ ہے کہ عورتوں کی طبیعت میں ایک قسم کی کبھی ہوتی ہے۔یہ مطلب نہیں کہ عورتوں میں بے ایمانی ہوتی ہے بلکہ یہ ہے کہ عورت کو خاوند کی بات سے کسی قدر رقابت ہوتی ہے۔۔۔۔اور خاوند کی بات پر ضرور اعتراض کرے گی اور جب وہ کوئی بات مانے گی بھی تو تھوڑی سی بحث کر کے اور یہ اس کی ایک انا کی حالت ہوتی ہے اور اس میں وہ اپنی حکومت کا راز مسطور پاتی ہے۔“ سیر روحانی جلد اوّل صفحہ 51-52) ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الثالث وو بیوی اپنے اخراجات کو خاوند کی آمدنی تک محدود رکھے : شادی بیاہ سے متعلق مشکلات کا حل بیان کرتے ہوئے حضور فر ماتے ہیں :- " الرِّجَالُ قَوْمُونَ عَلَى النِّسَاءِ کی رو سے گھر کے تمام تر اخراجات کو پورا کرنے کا مرد ذمہ دار ہے۔عام حالات میں ضروری نہیں کہ عورتیں باہر جا کر کام کریں اور گھر کے اخراجات کے لئے روپیہ کمائیں۔آمد پیدا کر نامرد کی ذمہ داری ہے لیکن عورتوں کا بھی یہ فرض ہے کہ وہ مرد کی آمدن کے مطابق گھر کے اخراجات کو کنٹرول کریں۔خرابی اس وقت ہی پیدا ہوتی ہے جب