لباس

by Other Authors

Page 87 of 124

لباس — Page 87

89 میاں بیوی کے حقوق و فرائض عورتیں اپنے خاوندوں کی آمدنی سے بڑھ کر اخراجات کرتی ہیں۔اسلام نے عورتوں کی یہ ذمہ داری قرار نہیں دی کہ وہ اپنی کمائی ہوئی یا ورثہ وغیرہ میں ملی ہوئی دولت سے اپنے خاوندوں کے اخراجات پورا کریں۔یہ ذمہ داری مردوں کی ہے کہ وہ اپنے اور بیوی بچوں کے اخراجات اپنی آمدن سے پورا کریں۔البتہ عورتوں کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ اپنی اور گھر کی ضرورتوں کو 66 خاوندوں کی آمدن کے اندر محمد و درکھیں۔“ دورہ مغرب 1400ھ بمطابق 1980 ، صفحہ 506) ارشادات حضرت خلیفة المسیح الرابع 1 - بعض عورتیں خاوند پر بوجھ ہوتی ہیں : اس کے برعکس بعض عورتیں ہیں جن کی زبانیں دراز ہوتی ہیں۔جو گندی تربیت لے کر آئی ہوتی ہیں۔اولاد کو نیکیوں سے محروم کرنے والی ، اُن کی بُری باتوں کی پردہ پوشی کرنے والی نیکیوں سے باز رکھنے والی ہیں۔نہ خود نماز پڑھتی ہیں نہ نماز کی تعلیم دیتی ہیں۔نہ پا کی ناپاکی کا خیال رکھتی ہیں۔خاوند کی کوئی مدد نہیں کرتیں بلکہ اس کو نیکیوں سے محروم کر کے اُس پر بوجھ بن جاتی ہیں اور خاوند ان کو گھسیٹتے پھرتے ہیں۔بعض ان کو گلے سے اُتار بھی دیتے ہیں۔بعض نہیں اُتارتے اور اُن کی اولادیں تباہ ہو جاتی ہیں۔پس معاشرہ کے یہ سارے دُکھ ہیں جن سے 66 ہم نے آزاد ہونا ہے۔“ خطبہ جمعہ مورخہ 12 نومبر 1982 بعنوان پاک معاشرہ کا قیام اور جماعت احمدیہ کا فرض)