لباس — Page 85
87 میاں بیوی کے حقوق و فرائض دے۔پس جبکہ ایک عورت کی ساس اور سسر کے کہنے پر اس کو طلاق مل سکتی ہے تو اور کون سی بات رہ گئی ہے۔اس لئے ہر ایک عورت کو چاہئے کہ ہر وقت اپنے خاوند اور اس کے والدین کی خدمت میں لگی رہے۔“ (ملفوظات جلد پنجم صفحہ 179-180) سیدنا مرزا مسرور احمد صاحب خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ اپنے ایک حالیہ خطبہ میں اس اہم امر کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرماتے ہیں : بعض صورتوں میں جب لڑکی کو بحیثیت بہو اختیارات ملتے ہیں تو وہ ساس پر زیادتیاں کرتی ہے۔یوں یہ شیطانی چکر جاری رہتا ہے۔حالانکہ نکاح کے وقت تقولی اور قول سدید کی نصیحت کی جاتی ہے۔احمدی گھرانے ایسا نمونہ پیش کریں کہ غیر بھی کھنچے چلے آئیں۔ہر کام سے پہلے سوچیں کہ اس کا انجام کیا ہوگا۔اللہ ہر زیادتی سے باخبر رہتا ہے۔خدا کرے کہ ہر احمدی گھرانہ تقویٰ کی راہوں پر قدم مارنے والا اور حسین معاشرہ قائم کرنے والا بن جائے۔“ عزیزہ کے نام خط : ( خطبہ جمعہ 30 مئی 2003ء از روز نامہ الفضل 3 جون 2003ء) حضرت چوہدری سر محمد ظفر اللہ خان صاحب اپنے ایک عزیز کے نام خط میں بیوی کے ساتھ حسن سلوک سے متعلق لکھتے ہیں : و لیکن ساتھ ہی خاوند کو یاد رکھنا چاہئے کہ اس کے تعلقات میں تربیتی رنگ ہو مگر تربیت کے پہلو میں بھی شفقت اور ہمدردی کا رنگ ہونا لازم ہے۔بیوی کے ساتھ حسن سلوک کا ایک اہم حصہ یہ ہے کہ اس کے والدین اور عزیزوں کے ساتھ بھی حسن سلوک ہو۔“ ایک عزیزہ کے نام خط صفحہ 134-135)