لباس

by Other Authors

Page 84 of 124

لباس — Page 84

86 میاں بیوی کے حقوق و فرائض 5 خاوندوں کی دل و جان سے مطیع رہو : سیدنا حضرت مسیح موعودا اپنی معرکة الآراء کتاب کشتی نوح میں زیر عنوان ”عورتوں کو کچھ صیحت فرماتے ہیں : خاوندوں سے وہ تقاضے نہ کرو جو ان کی حیثیت سے باہر ہیں۔کوشش کرو کہ تا تم معصوم اور پاکدامن ہونے کی حالت میں قبروں میں داخل ہو۔خدا کے فرائض نماز زکوۃ وغیرہ میں ستی مت کرو۔اپنے خاوندوں کی دل و جان سے مطیع رہو۔بہت سا حصہ ان کی عزت کا تمہارے ہاتھ میں ہے۔سو تم اپنی اس ذمہ داری کو ایسی عمدگی سے ادا کرو کہ خدا کے نزدیک صالحات قامات میں گئی جاؤ۔اسراف نہ کرو اور خاوندوں کے مالوں کو بے جاطور پر خرچ نہ کرو، خیانت نہ کرو، گلہ نہ کرو، ایک عورت دوسری عورت یا مرد پر بہتان نہ لگاوے۔“ وو خاوند کے والدین سے حسن سلوک کشتی نوح روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 81) حضرت مسیح موعود عورتوں کو نصائح کرتے ہوئے فرماتے ہیں : یہ مرض عورتوں میں بہت کثرت سے ہوا کرتا ہے کہ وہ ذراسی بات پر بگڑ کر اپنے خاوند کو بہت کچھ بھلا بُرا کہتی ہیں بلکہ اپنی ساس اور سسر کو بھی سخت الفاظ سے یاد کرتی ہیں۔حالانکہ وہ اس کے خاوند کے بھی قابل عزت بزرگ ہیں۔وہ اس کو ایک معمولی بات سمجھ لیتی ہیں اور ان سے لڑنا وہ ایسا ہی سمجھتی ہیں جیسا کہ محلہ کی اور عورتوں سے جھگڑا۔حالانکہ خدا تعالیٰ نے ان لوگوں کی خدمت اور رضا جوئی ایک بہت بڑا فرض مقرر کیا ہے یہاں تک کہ حکم ہے کہ اگر والدین کسی لڑکے کو مجبور کریں کہ وہ اپنی عورت کو طلاق دے دے تو اس لڑکے کو چاہئے کہ وہ طلاق دے