لباس

by Other Authors

Page 68 of 124

لباس — Page 68

70 میاں بیوی کے حقوق و فرائض حضرت مسیح موعود ایک اور جگہ پر فرماتے ہیں : یہ مسئلہ بڑا نازک ہے۔دیکھا جاتا ہے کہ جس طرح مرد کی غیرت نہیں چاہتی کہ اس کی عورت اس میں اور اس کے غیر میں شریک ہو، اسی طرح عورت کی غیرت بھی نہیں چاہتی کہ اس کا مرد اُس میں اور اس کے غیر میں بٹ جاوے۔مگر میں خوب جانتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کی تعلیم میں نقص نہیں ہے۔اور وہ نہ خواص فطرت کے برخلاف ہے۔اس میں پوری تحقیق یہی ہے کہ مرد کی غیرت ایک حقیقی اور کامل غیرت ہے۔“ ایک قصہ مشہور ہے کہ ایک شخص اپنی بیوی سے بہت کچھ حتی کیا کرتا تھا۔ایک مرتبہ اس نے دوسری بیوی کرنے کا ارادہ کیا جس سے بیوی کو سخت رنج پہنچا۔اُس نے اپنے شوہر کو کہا میں نے تیرے سارے دُکھ سے مگر یہ دُکھ نہیں دیکھا جاتا کہ میرا خاوند ہوکر تو اب دوسری کو میرے ساتھ شریک کرے۔اس پر ایک بزرگ جو ہمسایہ میں رہتے تھے کہنے لگے کہ اس عورت کے کلمے نے میرے دل پر نہایت درد ناک اثر کیا۔اور میں نے چاہا کہ اس کلمہ کے مشابہ کچھ قرآن کریم میں پاؤں تو مجھے یہ آیت می : وَيَغْفِرُ مَا دُونَ ذَلِكَ حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں : وحدہ لاشریک ہو نا خدا کی تعریف ہے مگرعورتیں بھی شریک ہرگز پسند نہیں کرتیں۔“ حضرت سیدہ مہر آپا صاحبہ حرم حضرت خلیفتہ اسیح الثانی اپنے شوہر کے بیویوں سے مساوی حسن سلوک کے بارہ میں تحریر فرماتی ہیں : ”حضور نے اپنی چاروں بیویوں کا انفرادی طور پر اور مجموعی طور پر اس قدر خیال رکھا کہ ہر بیوی کے دماغ کے رگ وریشہ میں یہ بات سمائی ہوئی ہے کہ جو تعلق حضور کو مجھ سے ہے وہ کسی اور