لباس — Page 66
68 میاں بیوی کے حقوق و فرائض حضرت مرزا شریف احمد صاحب کا نمونہ : حضرت مرزا شریف احمد صاحب کے متعلق تاریخ میں آتا ہے کہ آپ بھی زندگی بھر کے اعلیٰ مفہوم پر پورا اترتے رہے۔حضرت نیک محمد خان صاحب بیان کرتے ہیں کہ جنگ عظیم کے بعد انفلوئنزا کی وبا کے دوران میں نے دیکھا کہ آپ نہایت شفقت ، ادب اور محبت سے دوائی (بو صاحبہ اہلیہ محترمہ کو ) پلاتے۔میں نے بو صاحبہ سے آپ کے حسن سلوک کا تذکرہ کیا تو فرمانے لگیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے خَيْرُكُمْ خَيْرُكُمْ لاهله - تم میں سے اچھا وہ ہے جو اپنے اہل وعیال کے لئے اچھا ہے۔ایسے خیر لوگ کہاں سے ملیں گے۔(سیرت حضرت مرزا شریف احمد صاحب از چوہدری عبد العزیز صفحه 93) تعدد ازدواج اور مردوں کی ذمہ داریاں اللہ تعالیٰ نے گومرد کو ایک سے زیادہ بیویاں کرنے کی اجازت دی ہے مگر اس شرط کے ساتھ کہ وہ بیویوں کے درمیان عدل و انصاف اور اعتدال برقرار رکھ سکے۔اگر ایسا نہیں تو اسے ہرگز دوسری بیوی رکھنے کی اجازت نہیں۔اور عدل کا مطلب یہ ہے کہ عملی طور پر تمام بیویوں کو برابر رکھا جائے ، خالمُعلّقہ نہ چھوڑا جائے۔کھانے پینے ، پہننے، خرچ اخراجات اور میل ملاقات میں برابر مساوی حقوق دیئے ہیں۔سورۃ النساء کی آیت نمبر 4 کی رُو سے اسلام نے کثرت ازدواج کی صرف اجازت دی ہے حکم نہیں دیا۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جو شخص اپنی دو بیویوں کے درمیان انصاف