لباس — Page 49
51 میاں بیوی کے حقوق و فرائض ذرا غور کریں کس قدر نرمی محبت اور شفقت کا سلوک ہے۔اگر بادل ناخواستہ ایسی حرکت ہو جاتی تو اپنی اہلیہ سے اپنے لئے بادب دُعا کی درخواست کرتے۔رحم ہو دل میں تیرے بے جا کوئی تیزی نہ ہو وقت پر سختی بھی ہو پر آبرو ریزی نہ ہو آپ دُعا کی تلقین کرتے ہوئے فرماتے ہیں : ( حضرت مرزا بشیر احمد ) سوروحانی اور جسمانی طور پر اپنی بیویوں سے نیکی کرو۔ان کے لئے دُعا کرتے رہو اور طلاق سے پر ہیز کرو۔کیونکہ نہایت بدخدا کے نزدیک وہ شخص ہے جو طلاق دینے میں جلدی کرتا ہے۔جس کو خدا نے جوڑا ہے اس کو گندے برتن کی طرح جلد مت توڑو۔“ (ضمیمہ تحفہ گولڑویہ صفحہ 25 حاشیہ اور اربعین نمبر 3 صفحہ 38 حاشیہ) حضرت مولانا عبد الکریم صاحب سیالکوٹی بارے الہام : حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنی جماعت کے دوست احباب کے متعلق ناپسند فرماتے تھے کہ وہ عورتوں سے درشتی اور سختی سے پیش آئیں اور کوئی ایسی حرکت کریں جو معاشرت حسنہ کے خلاف ہو۔حضرت مولانا عبد الکریم صاحب سیالکوٹی جو طبیعت کے ذراسخت تھے اور اپنی بیوی سے سختی سے پیش آتے تھے کہ بارہ میں حضرت مسیح موعود کو الہام ہوا۔وو یہ طریق اچھا نہیں۔اس سے روک دیا جائے مسلمانوں کے لیڈر عبدالکریم کو۔خُذُوا الرفق الرّفْقَ فَإِنَّ الرِّفْقَ رَأْسُ الْخَيرات نرمی کرو، نرمی کرو کہ تمام نیکیوں کا سر تذکرہ صفحہ 409 ایڈیشن 1956ء) نرمی ہے۔“