لباس — Page 48
50 میاں بیوی کے حقوق و فرائض خاص اہتمام ہوتا ہے اور کیا مجال ہے جو میر احکم مل جائے ورنہ ہم دوسری طرح خبر لے لیں۔“ حضرت مولوی عبد الکریم صاحب جو قریب ہی تشریف فرما تھے اور مزاج کے ذراسخت تھے نے اپنے مزاج کے مطابق بات پا کر فوراہاں میں ہاں ملائی اور کہا کہ : حضور کو بھی چاہئے کہ درشتی سے یہ امر منوائیں۔اس پر حضرت صاحب نے فرمایا : ”ہمارے دوستوں کو تو ایسے اخلاق سے پر ہیز کرنا چاہئے۔“ اور گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے فرمایا : میرا یہ حال ہے کہ ایک دفعہ میں نے اپنی بیوی پر آوازہ کسا تھا اور میں محسوس کرتا تھا کہ وہ بانگ بلند دل کے رنج سے ملی ہوئی ہے اور بایں ہمہ کوئی دل آزار اور درشت کلمہ منہ سے نہیں نکالا تھا۔اس کے بعد میں دیر تک استغفار کرتا رہا اور بڑے خشوع وخضوع سے نفلیں پڑھیں اور کچھ صدقہ بھی دیا کہ یہ درشتی زوجہ پر کسی پنہانی معصیت الہی کا نتیجہ ہے۔“ سیرت حضرت مسیح موعود از مولانا عبد الکریم سیالکوٹی صفحہ 14-16) ایک اور جگہ پر آپ فرماتے ہیں : میں جب کبھی اتفاقاً ایک ذرہ درشتی اپنی بیوی سے کروں تو میرا بدن کانپ جاتا ہے۔ایک عورت کو صد ہا کوس سے لا کر میرے حوالے کیا۔شائد معصیت ہوگی مجھ سے ایسا ہوا۔تب میں ان سے کہتا ہوں کہ تم اپنی نماز میں میرے لئے دعا کرو۔اگر یہ عمل مرضی حق تعالیٰ ہے تو وہ مجھے معاف کرے اور میں بہت ڈرتا ہوں کہ ہم کسی ظالمانہ حرکت میں مبتلا نہ ہوجائیں۔“ (فتاوی احمد یہ جلد سوم صفحہ 38 )