لباس — Page 47
49 میاں بیوی کے حقوق و فرائض ایک دفعہ آپ کے سامنے ایک دوست کا ذکر ہوا کہ وہ بیوی سے درشتی اور سختی سے پیش آتا ہے تو آپ نے سخت ناراضگی میں فرمایا : ”ہمارے احباب کو ایسا نہ ہونا چاہئے۔“ سیرت حضرت مسیح موعود از مولا نا عبد الکریم سیالکوٹی صفحہ 14) من رب کی خدمت میں دے دو ، تن مخلوق کی خدمت میں ہے یہ راز کا پیارو ، یہی عین عبادت ہے (عرشی ملک اپنا کردار : عبد اللہ آتھم سے مناظرہ کے وقت شدت کام کی وجہ سے حضرت مسیح موعود کی طبیعت سر درد کی تکلیف سے ناساز تھی تو حضرت منشی عبد الحق صاحب نے از راہ کمال محبت و رسم دوستی صحت کے بارہ میں دریافت کرنے کے بعد عرض کی کہ مقوی غذا صحت جسمانی کے لئے استعمال کرنا ضروری ہے۔اور اس کا خاص اہتمام ہونا چاہئے اور روزانہ تیار ہونی چاہئے۔اس پر حضرت مسیح موعود نے فرمایا : ”ہاں بات تو درست ہے اور ہم نے کبھی کبھی کہا بھی ہے مگر عورتیں کچھ اپنے ہی دھندوں میں ایسی مصروف ہوتی ہیں کہ اور باتوں کی چنداں پرواہ نہیں کرتیں۔“ اس پر منشی صاحب نے کہا : جی حضرت آپ ڈانٹ ڈپٹ کر نہیں کہتے اور رعب پیدا نہیں کرتے۔میرے کھانے کا