لباس — Page 46
48 میاں بیوی کے حقوق و فرائض فحشاء کے سوا باقی تمام کج خلقیاں اور تلخیاں عورتوں کی برداشت کرنی چاہئیں۔ہمیں تو کمال بے شرمی معلوم ہوتی ہے کہ مرد ہو کر عورت سے جنگ کریں۔ہم کو خدا نے مرد بنایا اور یہ در حقیقت ہم پر اتمام نعمت ہے۔اس کا شکریہ ہے کہ عورتوں سے لطف اور نرمی کا برتاؤ کریں۔“ سیرت حضرت مسیح موعود از یعقوب علی عرفانی صفحہ 400) آپ نے اپنی معرکۃ الآراء کتاب کشتی نوح میں جہاں اپنی تعلیمات لکھی ہیں فرمایا : ” جو شخص اپنی اہلیہ اور اسکے اقارب سے نرمی اور احسان کے ساتھ معاشرت نہیں کرتا وہ وو میری جماعت میں سے نہیں ہے۔ہر ایک مرد جو بیوی سے یا بیوی خاوند سے خیانت سے پیش آتی ہے وہ میری جماعت (کشتی نوح صفحه 19) میں سے نہیں ہے۔“ اب جبکہ کشتی نوح کو لکھے سو سال بیت رہے ہیں اور یہ رمضان سو سال کے بعد پہلا رمضان ہے ہمیں چاہئے کہ کشتی نوح میں بیان تعلیم کو حرز جان بنا ئیں اور بیویوں سے حسن سلوک کریں۔اور سب سے بڑھ کر اگر شرائط بیعت کا مطالعہ کریں تو ایک شرط میں آپ نے بہت واضح طور پر تحریر فرمایا کہ : عام خلق اللہ کو عموماً اور مسلمانوں کو خصوصاً اپنے نفسانی جوشوں سے کسی نوع کی ناجائز تکلیف نہیں دے گا۔نہ زبان سے نہ ہاتھ سے نہ کسی اور طرح سے۔“ خلق اللہ میں سب سے زیادہ تو میاں کے لئے بیوی اور بیوی کے لئے میاں کے حقوق ہیں اور انہیں ایک دوسرے کو نفسانی جوشوں میں مغلوب ہوکر کسی نوع کی تکلیف نہیں دینی چاہئے۔اور خود اس بارہ میں حضرت مسیح موعود کا نمونہ اور کردار بھی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔