لباس

by Other Authors

Page 45 of 124

لباس — Page 45

47 میاں بیوی کے حقوق و فرائض بلکہ اندرون خانہ کی خدمت گار عورتوں جو عوام الناس سے تھیں حیرت سے کہا کرتی تھیں کہ مر جا ( مرزا) بیوی دی گل بڑی مندا اے۔“ ) سیرت حضرت مسیح موعود از یعقوب علی عرفانی زیر عنوان حسن معاشرت) ایک دفعہ ہندوستان کے ایک نامی گرامی سجادہ نشین سے ایک نیک بخت خاتون کو سیدنا حضرت مسیح موعود کے اندرون خانہ میں رہنے کا شرف حاصل ہوا۔وہ حضرت اقدس کی سیرت۔سے بہت متاثر ہوئیں اور اہل خانہ سے حسن معاشرت کو دیکھ کر بار بار اس امر کا اظہار کرتیں : ”ہمارے حضرت شاہ صاحب کا حال تو سراسر اس کے خلاف ہے۔وہ جب باہر سے زنانہ میں آتے ہیں، ایک ہنگامہ رستخیز برپا ہو جاتا ہے۔اُس لڑکے کو گھور ، اُس خادمہ سے خفا، اُس بچہ کو مار بیوی سے تکرار ہورہی ہے کہ نمک کھانے میں کیوں زیادہ یا کم ہو گیا۔یہ برتن یہاں کیوں رکھا ہے۔اور وہ چیز وہاں کیوں دھری ہے۔تم کیسی پھو ہر بد مذاق اور بے سلیقہ عورت ہو۔اور کبھی جو کھانا طبع عالی کے حسب پسند نہ ہو تو آگے کے برتن کو دیوار سے شیخ دیتے ہیں۔اور بس ایک کہرام گھر میں بچ جاتا ہے۔عورتیں بلک بلک کر خدا سے دعا کرتی ہیں کہ شاہ صاحب باہر ہی رونق افروز رہیں۔“ سیرت حضرت مسیح موعود از یعقوب علی عرفانی صفحہ 402) حضرت مسیح موعود کی تعلیم بھی ہمیں یہی سبق دیتی ہے کہ اپنی بیویوں سے حسن سلوک سے پیش آئیں۔آپ فرماتے ہیں : ہے۔66 ”میرے نزدیک وہ شخص بزدل اور نامرد ہے جو عورت کے مقابلہ میں کھڑا ہوتا ایک اور موقعہ پر آپ نے فرمایا : ( ملفوظات جلد 2 صفحہ 387 )