لباس

by Other Authors

Page 44 of 124

لباس — Page 44

46 میاں بیوی کے حقوق و فرائض سیدنا حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ اسلام کی اس تعلیم اور حُسنِ معاشرت کے بارہ میں بانی اسلام کے کردار پر تبصرہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں : اسلام ہی ہے جس نے عورتوں کی انسانیت کو نمایاں کر کے دکھایا اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہی وہ پہلے شخص ہیں جنہوں نے عورتوں کے بلحاظ انسانیت برابر کے حقوق قائم کئے اور وَلَهُنَّ مِثْلُ الَّذِي عَلَيْهِنَّ بِالْمَعْرُوفِ کی تفسیر لوگوں کو خوب اچھی طرح ذہن نشین کی۔آپ کے کلام میں عورتوں کے سا محسن سلوک اور ان کے حقوق اور ان کی قابلیتوں کے متعلق جس قدر ارشادات ہیں ان کا دسواں حصہ بھی کسی مذہبی پیشوا کی تعلیم میں نہیں ملتا اور یہی مطلب ہے حبب إلى النِّسَاءُ کا۔یعنی عورتوں کی قدر دانی اور ان کی خوبیوں کا احساس میرے دل میں پیدا کیا گیا ہے۔“ حق الیقین از انوار العلوم جلد 9 صفحہ 303) حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیمات کی روشنی میں حسن معاشرت اور آپ کا کردار آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے عورت ذات پر جو احسان فرمایا اس کی تجدید عملی اور علمی طور پر حضرت مسیح موعود کے ذریعہ ہوئی۔آپ کی سیرت حسن معاشرت کے پہلو سے نمایاں رہی اور آپ نے خَيْرُكُمْ خَيْرُكُمْ لِأَهْلِہ کی تعلیم کو ہمیشہ مدنظر رکھا۔آپ اپنی زوجہ محترمہ حضرت سیدہ نصرت جہاں بیگم صاحبہ کو شعائر اللہ سے سمجھ کر اُن کی خاطر داری کیا کرتے تھے کبھی دل شکنی نہ کرتے۔آپ کی ازدواجی زندگی میں کبھی ایسا موقعہ نہیں آیا کہ خانہ جنگی کی آگ مشتعل ہوئی ہو