لباس

by Other Authors

Page 30 of 124

لباس — Page 30

32 میاں بیوی کے حقوق و فرائض انہیں بعض لحاظ سے مردوں کے مقابلہ میں زیادہ حقوق دیئے ہیں۔اس کی مثال دیتے ہوئے حضور نے فرمایا۔گھر کے جملہ اخراجات کی ذمہ داری اللہ تعالیٰ نے مرد پر ڈالی ہے۔یعنی اس کی یہ ذمہ داری قرار دی ہے کہ وہ مال کمائے اور اس سے بیوی بچوں کی جملہ ضروریات پوری کرے۔عورت کو اللہ تعالیٰ نے اس ذمہ داری سے کلی طور پر آزا درکھا ہے۔حتی کہ اگر عورت کے پاس اپنا ذاتی کچھ مال ہے یا وہ اپنی ذاتی حیثیت میں کوئی مال حاصل کرے تو مرد کو یہ حق نہیں دیا گیا ہے کہ وہ گھر کے اخراجات کو پورا کرنے کیلئے بیوی کے مال میں سے کچھ لے۔عورت کو یہ آزادی دی گئی ہے کہ اگر وہ چاہے تو اپنے مال کا کوئی حصہ بھی گھر یلو اخراجات کے لئے خاوند کے حوالے نہ کرے کیونکہ گھریلو اخراجات کو پورا کرنا کلیۂ مرد کی ذمہ داری ہے۔ہاں عورت اپنی خوشی سے اپنے مال کا کوئی حصہ خاوند کو بطور تحفہ دینا چاہے تو وہ ایسا کرسکتی ہے۔مرد اسے مجبور نہیں کر سکتا۔( دورہ مغرب 1400ھ بمطابق 1980 ، صفحہ 51-52) مردوں کے مقابلہ میں عورتوں کے حقوق زیادہ ہیں : حضرت اللہ مسیح اثاثے فرماتے ہیں : اسلام بحیثیت انسان ہونے کے عورتوں کو مساوی درجہ دیتا ہے۔اس سے ظاہر ہے کہ قرآن میں جو احکام دیئے گئے ہیں وہ الناس کو مخاطب کر کے دیئے گئے ہیں اور عربی لغت کی رُو سے الناس“ کا لفظ مردوں اور عورتوں دونوں کے لئے اکٹھا بولا جاتا ہے۔قرآن مجید کی ایسی آیات کی تعداد (جن میں صرف عورتوں کے حقوق کا ذکر ہے ) اُنچاس ہے۔اس کے بالمقابل جن آیات میں مرد ہونے کی حیثیت میں صرف ان کے حقوق کا ذکر ہے ان کی تعداد