لباس

by Other Authors

Page 31 of 124

لباس — Page 31

33 میاں بیوی کے حقوق و فرائض تھوڑی ہے۔انہیں (عورتوں) بعض لحاظ سے مردوں کے مقابلہ میں زیادہ حقوق دیئے ہیں بشر کا لفظ عربی زبان میں عورت اور مرد دونوں کے لئے استعمال ہوتا ہے۔سو گویا انسان ہونے کی حیثیت میں عورتوں کو مردوں کے برابر تسلیم کیا گیا ہے۔“ ( دورہ مغرب 1400ھ بمطابق 1980 صفحہ 52-53) حضرت خلیفہ المسح الثالث مزید فرماتے ہیں : ” جب میں نے مردوں اور عورتوں کے مساوی حقوق و فرائض کی روشنی میں قرآنی آیات کا جائزہ لیا تو میں نے دیکھا کہ قرآن مجید کی ایسی آیات جن میں اللہ تعالیٰ نے 'الناس کہہ کر مردوں اور عورتوں کو ایک ساتھ مخاطب کر کے احکام دیئے ہیں ان کی تعداد دوسوستائیس ہے۔اسی طرح انسان اور الناس کہہ کر جن آیات میں مردوں اور عورتوں کو ایک ساتھ مخاطب کیا گیا ہے ان کی تعداد علی الترتیب اکسٹھ اور سڑسٹھ ہے۔اب رہیں وہ آیات جن میں عورتوں کو جسمانی طور پر مختلف حالات کے پیش نظر صرف عورتوں کو مخاطب کر کے صرف انہیں احکام دیئے گئے ہیں یا اُن کے بعض زائد حقوق کا ذکر کیا گیا ہے سو اُن کی تعداد انچاس ہے۔اس کے بالمقابل جن آیات میں صرف مردوں کا ذکر ہے وہ صرف گیارہ ہیں۔“ آنکھوں کی ٹھنڈک : دورہ مغرب 1400ھ بمطابق 1980 ، صفحہ 84) سیدنا حضرت خلیفہ مسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی گھروں کو پرسکون اور مثالی بنانے اور دنیا میں ہی ایک چھوٹی سی جنت کی تعمیر اور ایک صحت مند اور مثالی معاشرہ کی تشکیل و ترویج کے سلسلہ