لباس — Page 29
31 میاں بیوی کے حقوق و فرائض ”نکاح بھی ایک اطاعت ہوتی ہے۔۔۔میاں بیوی کی اطاعت کرے اور بیوی میاں کی اطاعت کرے کہ یہ خدا کا حکم ہے تو ہمیشہ نتیجہ اچھا ہوتا ہے۔بیسیوں باتیں ہیں جن میں خاوند کی اطاعت کرنی پڑتی ہے کوئی خاوند نہیں جو بیوی کو نہ مانے اور کوئی بیوی نہیں جسے کئی باتیں اپنے خاوند کی ماننی پڑیں۔یہ علیحدہ بات ہے کہ کئی زور سے منواتے ہیں۔اور کئی محبت سے مگر چاہے وہ غلط طریق سے منوائیں یا صحیح طریق سے انہیں ایک دوسرے کی اطاعت کرنی پڑتی ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ خدا تعالیٰ کی رضا کے لئے ایک دوسرے کی اطاعت کی جائے۔اور ایک دوسرے کو محض خدا کے لئے خوش رکھنے کی کوشش کی جائے تو نتیجہ اچھا پیدا ہوگا۔ہو نہیں سکتا کہ ایک شخص خدا کی رضا کے لئے کام کرے، اس کے احکام پر عمل کرے اور پھر اُسے ایسا دُ کھ پہنچے جو اُسے تباہ کر دے۔‘ (خطبات محمود جلد سوم صفحہ 281) قرآن نے مردوں اور عورتوں میں کوئی امتیاز نہیں کیا : حضرت خلیفہ المسیح الثالث نے اپنے دورہ فرینکفورٹ جرمنی کے دوران ایک پریس کانفرنس میں ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے قرآن مجید اپنے ہاتھ میں اُٹھاتے ہوئے فرمایا : اس کتاب میں یہی لکھا ہے کہ عورتیں وہی حقوق رکھتی ہیں ، جو مردوں کے ہیں۔انسان ہونے اور انسانی حقوق رکھنے میں قرآن نے مردوں اور عورتوں میں کوئی امتیاز نہیں کیا بلکہ انہیں اس لحاظ سے مساوی درجہ دیا ہے حقیقت یہ ہے کہ اسلام نے انسان ہونے کی حیثیت میں مردوں اور عورتوں کو مساوی درجہ دے کر ان کے مساوی حقوق مقرر کئے ہیں بلکہ