لباس — Page 19
21 میاں بیوی کے حقوق و فرائض سمجھ کر ان کی قدر کرنی ہوگی اور اللہ تعالیٰ کی بندیوں قواریر کو اپنے جیون ساتھیوں قوامون کے پورے پورے حقوق ادا کرنے ہوں گے۔اور اگر ایسا ہو تو کا مفہوم ان دونوں پر صادق آئے گا۔کیونکہ ہر دو حقوق اور ذمہ داریوں کے اعتبار سے ایک دوسرے کا ہیں۔کے لفظ کی جتنی بھی ذمہ داریاں اُبھرتی ہیں مرد کو عورت کے لئے اور عورت کو خاوند کے لئے ادا کرنا ہوں گی۔آئیں دیکھتے ہیں کہ یہ ذمہ داریاں کون سی ہیں۔اور ہمارے بزرگوں کی تحریرات میں میاں بیوی کے حقوق وفرائض بارے کیا تعلیمات ملتی ہیں۔سید نا حضرت مسیح موعود عورتوں کے حقوق کے متعلق فرماتے ہیں : عورتیں یہ نہ سمجھیں کہ ان پر کسی قسم کا ظلم کیا گیا ہے کیونکہ مرد پر بھی اس کے بہت سے حقوق رکھے گئے ہیں بلکہ عورتوں کو گو یا بالکل گرسی پر بٹھا دیا ہے اور مرد کو کہا ہے کہ ان کی خبر گیری کر۔اس کا تمام کپڑا کھانا اور تمام ضروریات مرد کے ذمہ ہیں۔“ (ملفوظات جلد پنجم صفحہ 30) پھر فرمایا : در حقیقت نکاح مرد اور عورت کا باہم ایک معاہدہ ہے۔پس کوشش کرو کہ اپنے معاہدہ میں دغا باز نہ ٹھہرو “ (تعلیم خاتون صفحہ 29) مومنوں کا گھر بطور نمونہ بہشت : سید نا حضرت خلیفہ المسح الاول رضی اللہ تعالیٰ عنہ عورتوں کو اُن کے فرائض کی طرف متوجہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں :