لباس — Page 20
22 میاں بیوی کے حقوق و فرائض جیسا کہ میں مردوں کو بار بار تاکید کرتا ہوں کہ اپنی عورتوں کے ساتھ نیک سلوک کیا کریں ایسا ہی میں عورتوں کو بھی خاوندوں کے حقوق کے متعلق وعظ کیا کرتا ہوں۔عورت اور مرد کے درمیان بہت محبت کے تعلقات ہونے چاہئیں جن سے مومنوں کے گھر نمونہ بہشت بن جائیں۔“ ( خطبہ نکاح 5 فروری 1910 ء از خطبات نور صفحہ 457) انسانیت کے دوٹکڑے : سیدنا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب خلیفہ المسیح الثانی رضی اللہ تعالی عنہ کیا ہی حسین رنگ میں دونوں کو اُن کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرماتے ہیں : انسانیت ایک علیحدہ چیز ہے۔وہ نفس واحدہ ہے۔اس کے دوٹکڑے کئے گئے ہیں۔آدھے کا نام مرد ہے اور آدھے کا نام عورت۔جب یہ دونوں ایک ہی چیز کے دو ٹکڑے ہیں تو جب تک یہ دونوں نہ ملیں گے اُس وقت تک وہ چیز مکمل نہیں ہوگی۔وہ تبھی کامل ہوگی جب اُس کے دونوں ٹکڑے جوڑ دیئے جائیں گے۔(فضائل القرآن صفحہ 170) ازدواجی زندگی ہے مژدہ امن و اسلام اس کا مقصد ارتقاء ، انسانیت کا احترام دونوں مل کر کامل وجود بنتے ہیں : نیز حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ هُوَ الَّذِي خَلَقَكُمْ مِنْ نَّفْسٍ وَاحِدَةٍ وَجَعَلَ مِنْهَا زَوْجَهَا لِيَسْكُنَ إِلَيْهَا (اعراف آیت : 190 ) کی پر معارف تفسیر کرتے ہوئے بیان فرماتے ہیں : ج