لباس — Page 14
16 میاں بیوی کے حقوق و فرائض آئیں اب ہم دیکھتے ہیں کہ کس کام آتا ہے۔اول : انسان کا عیب اور ننگ چھپاتا ہے۔لہذا میاں بیوی ایک دوسرے کے عیبوں کا ذکر نہ کریں اور ستر پوشی سے کام لیں۔دوم : زینت کا باعث بنتا ہے۔لہذا میاں بیوی کا آپس کا تعلق اور خوشگوار ماحول نہ صرف ایک دوسرے کے لئے خوبصورتی کا باعث ہو بلکہ دوسروں کو بھی بھلا محسوس ہو۔سوم : انسان کو سردی گرمی سے بچاتا ہے اور بدن کی حفاظت کرتا ہے۔لہذا دونوں میاں بیوی کو ایک دوسرے کے دُکھ سکھ میں شامل ہونا چاہئے اور طعن و تشنیع سے نہ صرف خود بچیں بلکہ دوسروں کے حملوں سے ایک دوسرے کو بچائیں۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے تفسیر صغیر میں اس آیت کے Foot note میں لکھا ہے۔خاوند کی وجہ سے لوگ عورت پر الزام لگانے سے ڈرتے ہیں اور عورت کی وجہ سے خاوند پر الزام لگانے سے ڈرتے ہیں۔“ ( تفسیر صغیر) اور تفسیر کبیر میں زیر نظر آیت کی تفسیر میں آپ تحریر فرماتے ہیں : پس هُنَّ لِبَاسٌ لَّكُمْ وَأَنْتُمْ لِبَاسٌ لَّهُ ء میں اس طرف توجہ دلائی گئی ہے کہ مردوں اور عورتوں کے تعلقات کیسے ہونے چاہئیں۔فرماتا ہے۔مردوں اور عورتوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ ایک دوسرے کے لئے ہمیشہ کا کام دیں۔یعنی (۱) ایک دوسرے کے عیب چھپائیں۔(۲) ایک دوسرے کے لئے زینت کا موجب بنیں۔(۳) پھر جس طرح سردی گرمی کے ضرر سے انسانی جسم کو محفوظ رکھتا ہے اُسی طرح مرد وعورت سکھ اور دُکھ کی